کورونا وائرس،برطانوی ایئرلائن نے ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی

(پی این آئی) برطانوی فضائی کمپنی ایزی جیٹ نے اپنے تمام طیارے گراؤنڈ کرکے ملازمین کو دو ماہ کی چھٹی پر گھر بھیج دیا۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں کرونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، وزیر اعظم اور شہزادہ چارلس سمیت ہزاروں افراد میں اس جان لیوا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے جس

کے بعد ملک بھر لاک ڈاؤن کے احکامات جاری کردئیے گئے تھے۔برطانیہ میں ان دنوں وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے لاک ڈاؤن جاری ہے، اسی دوران برطانوی ایئر لائن ایزی جیٹ نے اپنے 344 طیارے گراؤنڈ کرکے ملازمین کو چھٹی پر بھیج دیا ہے۔فضائی کمپنی کا کہنا ہے کہ تمام ملازمین کو حکومت کی جانب سے تنخواہ کی 80 فیصد رقم فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنا گزر بسر کرسکیں۔کمپنی نے دیگر ممالک میں پھنسے 45 ہزار برطانوی مسافروں کو کےلیے 650 خصوصی پروازیں چلائیں تھیں۔ترجمان ایزی جیٹ کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب سے فلائٹ آپریشن روکنے کا فیصلہ موجودہ بحران میں خسارے سے بچنے کےلیے کیا گیا ہے، کرونا وارس بحران میں بہت سی ایئرلائن دیوالیہ ہونے کی صورتحال سے دوچار ہیں۔ترجمان کے مطابق کمپنی کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کےلیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے، ایزی جیٹ حکومت کے ساتھ مل کر کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کام کرنے کےلیے تیار رہے گی۔ایئرلائن نے اپنے نو ہزار ملازمین کو اسپتالوں میں رضاکارانہ طور پر کام کرنے کے لیے بھی درخواست کی ہے، این ایچ ایس میں کام کرنے والوں کی تنخواہ ایئرلائن نے اپنے پاس سے اداء کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close