(پی این آئی)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ برطانوی شاہی خاندان چھوڑنے والے ہیری کو امریکا میں اپنی سیکیورٹی کا خرچہ خود برداشت کرنا ہوگا۔گزشتہ دنوں برطانوی شاہی خاندان کے اہم فرد شہزادہ ہیری نے شاہی خاندان چھوڑتے ہوئے خودمختار زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا۔شاہی ذمہ داریوں سے
دستبرداری کے بعد وہ اہلیہ میگھن مارکل اور بیٹے کے ساتھ کینیڈا منتقل ہوگئے تھے۔کینیڈا میں رہائش کے دوران بھی ہیری اور ان کی اہلیہ کو برطانوی اور کینیڈین حکام کی جانب سے سیکیورٹی دینے پر تنقید کا سامنا رہا ہے۔تاہم اب خبریں ہیں کہ یہ جوڑا کینیڈا سے امریکی ریاست کیلیفورنیا منتقل ہوگیا ہے۔اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میں برطانیہ اور اس کی ملکہ الزبتھ کا مداح ہوں۔انہوں نے مزید لکھا کہ اطلاع ملی ہےکہ ہیری اور میگھن مارکل نے برطانیہ چھوڑتے ہوئے کینیڈا میں مستقل طور پر رہنے کا فیصلہ کیا تھا، اب وہ کینیڈا سے امریکا منتقل ہوگئے ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ہیری اور میگھن مارکل کی سیکیورٹی کے اخراجات برداشت نہیں کرے گا بلکہ انہیں اپنی سیکیورٹی کا خرچہ خودبرداشت کرناہوگا۔خیال رہے کہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کینیڈا سے امریکا کے شہر لاس اینجیس منتقل ہوگئے ہیں، ان کی اہلیہ میگھن مارکل شروع ہی سے لاس اینجلس میں رہی ہیں۔
(پی این آئی)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ برطانوی شاہی خاندان چھوڑنے والے ہیری کو امریکا میں اپنی سیکیورٹی کا خرچہ خود برداشت کرنا ہوگا۔گزشتہ دنوں برطانوی شاہی خاندان کے اہم فرد شہزادہ ہیری نے شاہی خاندان چھوڑتے ہوئے خودمختار زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا۔شاہی ذمہ داریوں سے دستبرداری کے بعد وہ اہلیہ میگھن مارکل اور بیٹے کے ساتھ کینیڈا منتقل ہوگئے تھے۔کینیڈا میں رہائش کے دوران بھی ہیری اور ان کی اہلیہ کو برطانوی اور کینیڈین حکام کی جانب سے سیکیورٹی دینے پر تنقید کا سامنا رہا ہے۔تاہم اب خبریں ہیں کہ یہ جوڑا کینیڈا سے امریکی ریاست کیلیفورنیا منتقل ہوگیا ہے۔اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میں برطانیہ اور اس کی ملکہ الزبتھ کا مداح ہوں۔انہوں نے مزید لکھا کہ اطلاع ملی ہےکہ ہیری اور میگھن مارکل نے برطانیہ چھوڑتے ہوئے کینیڈا میں مستقل طور پر رہنے کا فیصلہ کیا تھا، اب وہ کینیڈا سے امریکا منتقل ہوگئے ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ہیری اور میگھن مارکل کی سیکیورٹی کے اخراجات برداشت نہیں کرے گا بلکہ انہیں اپنی سیکیورٹی کا خرچہ خودبرداشت کرناہوگا۔خیال رہے کہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کینیڈا سے امریکا کے شہر لاس اینجیس منتقل ہوگئے ہیں، ان کی اہلیہ میگھن مارکل شروع ہی سے لاس اینجلس میں رہی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں