(پی این آئی)کورونا وائرس سے کیسے بچا جائے، کیا طریقہ اختیار کیا جائے، عالمی وبا کو کس طرح شکست سے دوچار کیا جائے، امریکی میگزین دی اٹلانٹک نے 3 آپشن پیش کیے ہیں اور ان آپشنز کا خلاصہ نجی نیوز کے پروگرام میں میزبان شہزاد اقبال نے ناظرین کے سامنے رکھا۔امریکی جریدے دی اٹلانٹک میں
شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق اس عالمی وبا کو فوری طور پر کسی صورت شکست نہیں دی جاسکتی، جب تک دنیا کے ایک شخص میں بھی وائرس موجود رہے گا اس وبا کے پلٹ کر آنے کا خدشہ برقرار رہے گا۔میگزین نے وائرس سے بچنے کے لیے تین ممکنہ حل بتائے ہیں، جن میں سے ایک تقریباً ناممکن ہے، دوسرا انتہائی خطرناک اور تیسرا بے انتہا طویل اور صبر آزما ہے۔پہلا حل یہ ہے کہ ساری دنیا ایک ہی وقت میں مکمل لاک ڈاؤن کی طرف چلی جائے، لیکن عملی طور پر یہ ناممکن ہے، دوسرا حل یہ ہے کہ پوری انسانیت کو وائرس کے رحم و کر م پر چھوڑ دیا جائے، تیسرا اور سب سے بہتر حل یہ ہے کہ ویکسین کا انتظار کیا جائے اور ہر ملک اپنے طور پر نقصان کو کم سے کم رکھنے کی کوشش کرے۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورنا وائرس کی ہلاکت خیزی تھم نہیں سکی ہے، اٹلی کے بعد اسپین میں بھی کورونا سے اموات کی تعداد چین سے زیاد ہوگئی ہے جبکہ امریکا میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔طبی ماہرین کے پاس علاج تو فی الحال نہیں لیکن ایک احتیاط ضرور ہے، تنہائی اختیار کریں، گھر میں رہیں، گھر سے باہر نکلیں گے تو کورونا وائرس سے سامنا ہوگا، جتنے زیادہ لوگ باہر نکلیں گے، اتنا ہی ان کو وائرس لگنے اور آگے پہنچنے کا خطرہ ہو گا۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں