وہ جنگ زدہ اسلامی ملک جہاں کورونا وائرس کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا ، جان کر آپکو بھی حیرت کا جھٹکا لگےگا

نیویارک(پی این آئی) کورونا وائرس پوری دنیا میںپھیل چکا ہے۔ صرف 22ایسے ملک ہیں جہاں ابھی تک یہ موذی وباءنہیں پہنچی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ان 22ممالک میں یمن بھی شامل ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ان 22ممالک میں سے کچھ ایسے ہیں جنہوں نے اپنے ہاں وائرس پہنچنے سے پہلے ہی

بیرون دنیا سے رابطہ کاٹ دیا اور بارڈر بند کر دیئے۔ یمن ان ممالک میں آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا ملک ہے جس کی آبادی 2کروڑ 90لاکھ ہے اور وہاں اب تک ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا۔رپورٹ کے مطابق دوسرا بڑا ملک شمالی کوریا ہے جس کی آبادی اڑھائی کروڑ ہے۔ اگرچہ شمالی کوریا نے وائرس کے شبے میں 10ہزار سے زائد لوگوں کو قرنطینہ میں رکھا لیکن شمالی کورین حکومت کے مطابق خوش قسمتی سے ان میں سے کسی ایک میں بھی وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔ تاہم عالمی ادارہ صحت کو شبہ ہے کہ وہاں کیس سامنے آ چکے ہیں۔تیسرا ملک ملاوی ہے جس کی آبادی 1کروڑ90لاکھ ہے۔ وہاں ابھی تک وائرس نہیں پہنچا، اس کے باوجود حکومت نے وہاں تمام تعلیمی ادارے بند کر رکھے ہیں، 100سے زائد لوگوں کے اجتماع پر پابندی ہے اور دیگر پیشگی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ان 22ممالک میں برونڈی، ساؤتھ سوڈان، بوٹسوانا، لیسوتھو، کوموروس، تاجکستان، ترکمانستان و دیگر ممالک شامل ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close