’آج کی بڑی خبر ‘ کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج صرف پانچ دنوں میں ہو گا، 699مریض صحتیاب ہو گئے ، دوا دریافت کر لی گئی

نیویارک (پی این آئی) امریکی ڈاکٹر نے کورونا کے 699 مریضوں کا کامیاب علاج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق نیویارک میں بورڈ سے تصدیق شدہ فیملی پریکٹیشنر ڈاکٹر ولادیمیر زیلینکو نے کورونا وائرس کے سیکڑوں مریضوں کا کامیاب علاج کیا،ڈاکٹر ولایمیر نے مریضوں کے علاج کے لیے ہائیڈروکسائکلوروکین

hydroxychloroquine کو ایزیتومائکسن (زی-پاک) (azithromycin Z-Pak) اور زنک سلفیٹ کے ساتھ ملا کر دیا ،ڈاکٹر کا کہنا تھا یہ دوائی دینے کے چار سے چھ گھنٹے کے بعد انہوں نے مریضوں میں سانس کے مسئلے میں بہتری آنے کی علامات محسوس کیں۔ڈاکٹر ولادیمیر زیلینکو نے اسی دوا کے ساتھ نیویارک میں 699 کوویڈ 19 مریضوں کا کامیابی کے ساتھ علاج کر لیا ہے۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے تجربات شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے 699 مریضوں کا علاج کیا جن میں سے کسی کی بھی موت واقع نہیں ہوئی اور نہ ہی کسی کی طبعیت مزید بگڑی۔جب کہ چار مریض زیر علاج ہیں۔ڈاکٹر ولادیمیر کے مطابق اس دوا پر 20 امریکی ڈالر خرچ ہوتے ہیں۔جب کے مریض پانچ دن میں 100 فیصد صحتیاب ہو جاتا ہے۔انہوں نے اس بات کو اپنی کامیابی قرار دے دیا کی اس علاج کے دوران کوئی بھی موت واقع نہیں ہوئی۔ڈاکٹر نے اپنے ویڈیو پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے درخواست کی کہ وہ عوام کو بھی یہی دوا لینے کی نصیحت کریں۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (NIH) کے مطالعے نے بھی ڈاکٹر ولادمیر زیلینکو کے کچھ نتائج کی تصدیق ہے۔ مطالعے نے ثابت کیا کہ ڈاکٹر ولادمیر کی دوا سے وہ بچے جنہیں سانس لینے میں تکلیف محسوس ہوتی ہے، ان کی سانس کی نالی کے انفیکشن میں بہتری آئی ہے۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤکے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں متعدد شہروں میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے اس وقت تین ارب سے زیاہ انسان طبّی قید میں پڑے ہوئے ہیں وائرس کے پھیلاؤ کے اندیشے کے سبب دنیا کے بڑے شہروں میں کرفیو کی پابندی دیکھنے میں آ رہی ہے.دنیا بھر میں ملکوں کی ایک بڑی تعداد نے قرنطینہ سے متعلق اقدامات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے اور اندرون و بیرون ملک پروازوں کا سلسلہ روک دیا ہے دنیا کے ایسے شہروں میں بھی خاموشی چھائی ہوئی ہے جہاں کی آبادی نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ ان کے شہر میں آمد و رفت اور نقل و حرکت مفلوج ہو جائے گی.امریکا کے شہر نیویارک میں مشہور ٹائمز اسکوائر پر آج صبح کوئی پیدل چلنے والا نظر نہیں آیا اس دوران صرف ایمبولینس کی گاڑیوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں ریاست نیویارک میں اتوار کی شام اعلان کیا گیا کہ اب تک کورونا وائرس کے تقریبا 60 ہزار کیسوں کا اندراج ہو چکا ہے جب کہ 695 افراد موت کی نیند سوچکے ہیں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 237 افراد دنیا سے رخصت ہو گئے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close