کورونا بے قابو، نیویارک کورونا کا مرکز بن گیا ایک دن میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک

نیو یارک (پی این آئی)عالمگیر وبا کورونا نے امریکی ریاست نیویارک کو موت کے قلعے میں تبدیل کر دیا ہے جہاں اب تک ایک ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں جب کہ دنیا بھر میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکا میں 286 نئی اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد وہاں اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 489 ہو گئی ہے

جب کہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 746 ہو گئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق صرف ریاست نیویارک میں کورونا وبا سے مرنے والے افراد کی تعداد 1026 ہو چکی ہے جب کہ امریکا میں پائے جانے والے مجموعی کیسز میں سے آدھے نیویارک میں ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی خبر دار کیا ہے کہ امریکا میں وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد ایک سے دو لاکھ تک ہو سکتی ہے۔دنیا بھر میں اس وقت سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہیں جہاں 10 ہزار 779 افراد اب تک کورونا کا شکار ہو چکے ہیں جب کہ مریضوں کی تعداد بھی تقریباً ایک لاکھ کے قریب ہے۔اسپین 537 نئی ہلاکتوں کے بعد اٹلی کے بعد دنیا کا دوسرا بڑا متاثر ملک ہے جہاں اب تک 7 ہزار 340 افراد ہلاک اور 85 ہزار 195 متاثر ہو چکے ہیں۔ایران میں بھی کورونا وائرس کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے اور مزید 117 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جس کے بعد اسلامی ملک میں اموات کی تعداد 2 ہزار 757 تک پہنچ گئی ہے۔چین، سوئٹزرلینڈ اور جنوبی کوریا میں بھی بالترتیب 4، 12 اور 6 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جب کہ بیلجیم میں اموات تیزی سے بڑھ رہی ہیں جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 82 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں اور ایک ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 12 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔گزشتہ برس چین کے صوبے ہوبئی کے شہر ووہان سے منظر عام پر آنے والا کورونا وائرس اب تک دنیا کے 199 ممالک کے 7 لاکھ 35 ہزار سے زائد لوگوں کو متاثر کر چکا ہے۔کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں 34 ہزار 804 اموات ہو چکی ہیں جب کہ ایک لاکھ 56 ہزار 122 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے باعث 19 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ساڑھے 1600 سے زائد ہو چکی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close