کرنسی نوٹوں سے کورونا وائرس کا شکار ہونےوالا ٹیکسی ڈرائیور جان کی بازی ہار گیا

لندن(پی این آئی) کرنسی نوٹوں سے کورونا وائرس کا شکار ہونے والے ٹیکسی ڈرائیور کی موت واقع ہو گئی۔ میل آن لائن کے مطابق 56سالہ سپنسرکراش نامی یہ ڈرائیور لندن میں ٹیکسی چلاتا تھا۔ 18مارچ کو اس میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں اور ٹیسٹ کروانے پر تصدیق ہو گئی کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہو

چکا ہے۔ وہ ہسپتال میں زیرعلاج تھا جہاں اس کی گزشتہ روز موت واقع ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق سپنسرکراش کے لواحقین کا کہنا ہے کہ وہ برطانیہ میں وباءپھیلنے کے بعد بھی لندن میں ٹیکسی چلاتا رہا۔ وہ لوگوں سے کرائے میں جو کرنسی نوٹ لیتا تھا، انہی سے اسے وائرس لاحق ہوا۔ سنپسر کی 18سالہ بیٹی نتاشا کا کہنا تھا کہ ”میرا باپ 22سال سے ٹیکسی چلا رہا تھا اور ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ اس کا یہ پیشہ اس انداز میں اس کی موت کا سبب بن جائے گا۔ میں دیگر لوگوں سے بھی کہوں گی کہ وہ کسی بھی طریقے سے لین دین کرتے ہوئے کرنسی نوٹوں سے محتاط رہیں کیونکہ یہ کورونا وائرس کے پھیلنے کا ایک بڑا سبب ثابت ہو رہے ہیں۔“

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں