جنیوا(پی این آئی)کیا کورونا وائرس کا جرثومہ ہوا میں زندہ رہ سکتا ہے؟ اگر یہ سوال ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سے کیا جائے تو عالمی ادارہ صحت کا جواب ہے نہیں، کیونکہ ڈبلیو ایچ اونے اعلان کیا ہے کہ ہے کورونا وائرس کا جراثیم ہوا میں زندہ نہیں رہ سکتا۔سوشل میڈیا پر پھیلی فیک نیوز پر ردعمل دیتے ہوئے عالمی ادارہ
صحت نے ٹویٹ کیاہے کہ کووڈ انیس یعنی کورونا وائرس ہوا میں اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکتا۔عالمی ادارے کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس صرف اسی صورت میں پھیلتا ہے جب کوئی متاثرہ شخص چھینکتا ہے، کھانستاہے یا پھر بولتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے ہدایت کی ہے کہ اپنے آپ کو بچانے کیلئے ضروری ہے کہ آپ دوسروں سے کم از کم ایک میٹر کا فاصلہ رکھیں۔ اچھی طرح ہاتھ دھوئیں اور اپنے چہرے، ناک، ہونٹ اور آنکھوں کو چھونے سے گریز کریں۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین ساڑھے چھ لاکھ سے بڑھ گئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 30 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ اس بیماری سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار سے زیادہ ہے۔امریکہ میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے جو چین سے زیادہ ہے۔ امریکہ میں کورونا سے 1500 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔دنیا میں ایک چوتھائی ممالک میں لاک ڈاؤن نافذ ہوچکا ہے جس میں کئی حکومتوں نے تمام کاروبار بند اور صرف ضروری اشیا کی دکانیں کھلی رکھنے کا حکم دیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں