چینی قوم کورونا وائرس کے بعد بھی باز نہ آئی،چمگادڑ وں اور سانپوں سمیت کون کونسے جانوروں کا گوشت فروخت ہو رہا ہے؟ دنیا سر پکڑ کر بیٹھ گئی

بیجنگ(پی این آئی) کورونا وائرس کے متعلق سائنسدان ایک سے زائد تحقیقات میں بتا چکے ہیں کہ یہ چمگادڑ اور سانپ جیسے جانوروں سے پھیلا جن کا گوشت چین کے شہر ووہان کی گوشت مارکیٹ میں فروخت ہوتا ہے۔ اب چین نے تو وائرس پر قابو پا لیا ہے اور فتح کا جشن منا رہا ہے لیکن باقی دنیا میں اس کی تباہ کاریاں

جاری ہیں ایسے میں آپ یہ سن کر سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے کہ ووہان اور چین کے دیگر شہروں کی گوشت مارکیٹس میں اب بھی چمگادڑوں، سانپوں، خرگوشوں اور دیگر جنگلی جانوروں کا گوشت فروخت ہو رہا ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق کتے، بلیوں اور ہر طرح کے جنگلی جانوروں کا گوشت اب بھی چین کی گوشت مارکیٹس میں آسانی سے دستیاب ہے۔ یہ جانور مارکیٹس میں گندے خون آلود فرش پر کاٹے جا رہے ہیں اور ان کا گوشت فروخت کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس جیسے ہی چین میں کم ہوا، یہ مارکیٹس ایک بار پھر اسی انداز میں کام کرنے لگی ہیں۔ اسی طرح جنگلی جانور خوراک اور روایتی چینی ادویات کے لیے فروخت ہو رہے ہیں۔ میل آن لائن کے بیجنگ میں موجود نمائندے کا کہنا ہے کہ اب چین میں ہر شہری بے خوف ہو چکا ہے۔ ان کا خیال ہے کہ اب وباءختم ہو چکی ہے اور اب پریشانی کی کوئی بات نہیں، چنانچہ گوشت مارکیٹس اسی طرح آباد ہو گئی ہیں اور لوگ دھڑا دھڑ جنگلی جانوروں کا گوشت خریدتے نظر آ رہے ہیں۔اب صرف اتنا فرق ہے کہ ان مارکیٹس میں موجود سکیورٹی گارڈز اب کسی کو جانوروں کی تصاویر نہیں بنانے دیتے۔ کورونا وائرس سے پہلے یہ پابندی نہیں تھی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close