منیلا(پی این آئی) فلپائن ایئرپورٹ پر طبی امداد پہنچانے والا طیارہ گر کرتباہ ہوگیا، جیٹ طیارے نے منیلا ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی کہ آگ بھڑک اٹھی، طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق فلپائنی حکومت کی طرف سے بیمارشخص کو ٹوکیو لے جانے والا چارٹرڈ طیارہ گرکر تباہ ہوگیا
ہے۔ فلپائنی حکومت کے ویسٹ ونڈ جیٹ طیارے رجسٹریشن نمبرآرپی- سی 5880 نے آج اتوار کورات 8 بجے منیلا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی کہ آگ بھڑک اٹھی اور طیارہ وہیں گر گیا، آگ نے پورے طیارے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔بتایا جا رہا ہے کہ طیارے میں 8 افراد سوار تھے۔ ان میں ایک ڈاکٹر، نرس، پائلٹ سمیت تین عملے کے لوگ اور ایک بیمار شخص اور ایک بیمار کے ساتھ اٹنڈنٹ بھی شامل ہے۔جیٹ طیارہ کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے فلپائنی جزیروں میں بھی میڈیکل سپلائی کیلئے متعدد بار استعمال ہوچکا ہے، اسی طرح طیارہ جاپان، تھائی لینڈ اور تائیوان کے سفر پر کئی بار جا چکا ہے۔ طیارے کی یہ تصاویر فلپائن کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کی گئی ہیں۔ واضح رہے فلپائن میں جنوری میں وائرس پھیلا اور ایک وسیع پیمانے پر لوگوں کو متاثر کر چکا ہے، ابھی تک 1418 لوگ صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 71لوگ اس وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں