بریکنگ نیوز! کورونا وائر س کی جائے پیدائش چینی صوبے ووہان میں ہنگامے پھوٹ پڑے، تشویشناک وجہ بھی سامنے آگئی

بیجنگ(پی این آئی) چین کے شہر ووہان میں، جہاںسے کورونا وائرس پھیلا تھا، اب ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس پھیلنے کے بعد جنوری میں ووہان میں لاک ڈاؤن کیا گیا تھا جو دو ماہ تک رہا۔ اس دوران شہری مسلسل گھروں میں مقید رہے۔ اب دو ماہ بعد لاک ڈاؤن ختم کیا گیا لیکن شہریوں

کو شہر سے باہر جانے کی پھر بھی اجازت نہیں دی گئی، جس پر وہ مشتعل ہو گئے اور پولیس کے ساتھ ان کی جھڑپیں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ایک جگہ پر مشتعل شہریوں نے پولیس وین الٹا دی۔ یہ شہری ووہان سے باہر جانا چاہتے تھے لیکن پل پر پولیس نے انہیں روک دیا، جس پر وہ آپے سے باہر ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق ووہان کے شہریوں کو اگرچہ شہر سے باہر جانے کی اجازت نہیں لیکن باقی چین کے لوگوں کو ووہان میں جانے کی اجازت ہے اور ہزاروں لوگ ٹرین کے ذریعے ووہان پہنچ رہے ہیں۔ ان شہریوں کا کہنا تھا کہ دو ماہ تک گھروں میں بند رہنے کے بعد اب وہ باہر نکلے ہیں لیکن دوسرے شہروں میں رہنے والے اپنے عزیزواقارب سے اب بھی انہیں دور رکھا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ ووہان سے پھیلنے والا کورونا وائرس دنیا کے 200ممالک میں پہنچ چکا ہے اوردنیا بھر میں اب تک اس کے 6لاکھ سے زائد مریض سامنے آ چکے ہیں اور 27ہزار 674اموات ہو چکی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں