بڑی خبر آگئی۔۔پاکستان کے دوست ملک نے کورونا وائرس کیخلاف پہلی موثر دوا تیار کرنے کا دعویٰ کر دیا، کئی مریضوں پر ٹیسٹ کرنے کے بعد باقاعدہ تصدیق کر دی گئی

روس(پی این آئی) روس نے کورونا وائرس سے پھیلنے والی بیماری کووڈ 19 کے لیے ایک ایک موثر دوا تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔روسی حکام کے مطابق ملیریا کے لیے عام استعمال ہونے والی ایک مؤثر دوا میفلو کوائن کو بعض مریضوں پر آزمایا گیا ہے۔ جس نے نہ صرف اندرونی جلن و سوزش کو کم کیا ہے بلکہ یہ جسم

کے اندر وائرس کو مزید بڑھانے سے بھی روکتی ہے۔روسی کی فیڈرل بایو میڈیکل ایجنسی کے مطابق اس دوا کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ ایجنسی کی سربراہ ویرو نکا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میفلو کوائن کو تقویت دینے کے لیے اینٹی بایو ٹیکس بھی ملائی گئی ہیں۔اس سے خون کے پلازما اور پھیپڑوں میں اینٹی وائرل ایجنٹس کی تعداد بڑھتے ہوئے دیکھی گئی ہے۔اس سے کئی اقسام کی شدتوں والے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ روس کی حکومت نے اندرون ملک اور بین الاقوامی سطح کا فضائی آپریشن مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا، تاہم کارگو، پوسٹل، سینیٹری اور انسانی بنیادوں پر پروازیں چلائی جاتی رہیں گی۔اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز حکومت کی کوآرڈینیشن کونسل کے بورڈ کے اجلاس میں کورونا وائرس کی دنیا بھر صورتحال کے باعث کیا گیا۔ حکومتی اعلان پر جمعے کے روز سے ہی عملدرآمد شروع ہوگیا ہے ، اس دوران ریگولر اور چارٹرڈ تمام پروازیں بند رہیں گی، تاہم روسی فیڈرل ایئر ٹرانسپورٹ ایجنسی کے ایک ترجمان کے مطابق اس فیصلے سے کارگو، پوسٹل سروس، سینیٹری سروس اور انسانی بنیادوں پر بالخصوص بیرون ملک پھنسے ہوئے روسی شہریوں کو واپس لانے والی پروازیں متاثر نہیں ہوں گی۔روس کی جانب سے بین الاقوامی پروازیں معطل کرنے کا کام یکم فروری سے مرحلہ وار شروع ہے۔پہلے مرحلے میں چین ، جنوبی کوریا اور کئی دوسرے ملکوں کے لیے پروازوں کا سلسلہ بند کیا گیا ، دوسرے مرحلے میں سپین، اٹلی، جرمنی اور فرانس سے فضائی رابطے منقطع کیے گئے جبکہ چند ہی دن بعد پورے یورپ کے لیے پروازوں کی آمد ورفت بند کردی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close