سعودی شہر جدہ کو مکمل طور سیل کر دیا گیا

(پی این آئی)سعودی عرب کے شہروں ریاض، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بعد جدہ میں بھی کرفیو کا دورانیہ بڑھا دیا گیا۔سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق کرفیو کا دورانیہ بڑھانے کا مقصد کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانا ہے۔سعودی عرب کی وزارت داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ، مدینہ

منورہ، ریاض کے بعد جدہ میں بھی کرفیو سہ پہر 3 سے صبح 6 بجے تک ہوگا۔سعودی وزارتِ داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرفیو کے دوران لوگوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی ہوگی۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کا پہلا کیس یکم مارچ کو سامنے آیا تھا، وہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1203 ہے جبکہ ہلاکتیں 4 ہوئی ہیں۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے متاثرہ 37 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں جبکہ 6 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں