شمالی کوریا میں پہلے مریض کو گولی ماردی گئی، اس کے بعد کسی نے کورونا کا نام نہیں لیا

پیانگ یانگ (پی این آئی) کورونا کی وباء کے دوران روئے زمین پرشمالی کوریاابھی تک ایک ایسا ملک ہے جہاں سے کرونا وائرس کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا۔ بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا حکام دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کے ملک میں اب تک کرونا وائرس کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ اس حوالے سے کچھ ماہرین

کا کہنا ہے کہ اگر تو واقعی یہ دعویٰ حقیقت ہے، تو اس کی بڑی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ شمالی کوریا پوری دنیا سے کٹا ہوا ہے۔ ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ شمالی کوریا میں پہلے کنفرم مریض کو کوریا کے حکمران کے حکم پر گولی مار دی گئی تھی اس کے بعد پورے ملک میں کسی نے کورونا کا نام نہیں لیا اور اس کے ساتھ شدید احتیاط کی جا رہی ہے۔بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے چین کیساتھ اچھے تعلقات ہیں، اور دونوں ممالک کے درمیان آمد و رفت بھی ہے، اس لیے اس بات پر یقین کرنا مشکل ہے کہ شمالی کوریا کرونا وائرس سے متاثر نہیں ہوا۔ چونکہ شمالی کوریا میں آمریت ہے اور اس کا میڈیا بھی سرکار کے کنٹرول میں ہے، اس لیے کرونا وائرس کے حوالے سے کوئی بھی خبر دنیا کے سامنے آنے نہیں دی گئی۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں