کورونا وائرس کا پھیلائو،یہ وائرس آنے والے پندرہ دنوں میں مزید مشکلات کا باعث بن سکتاہے،فرانس کے وزیراعظم نے عوام کو خبردارکر دیا

پیرس(پی این آئی)کورونا وائرس دنیا بھر میں لاکھوں انسانوں کومتاثر کرچکا ہے جبکہ دنیا بھرکے کروڑوں انسان اس موذی مرض سے بچاو کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر مجبورہوچکے ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب دنیا اس وائرس سے جلد سے جلد چھٹکارہ چاہ رہی ہے وہیں فرانسیسی وزیر اعظم نے عوام کو خطرے

کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وائرس آنے والے پندرہ دنوں میں مزید مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے وزیرِ اعظم ایڈوارڈ فلیپے نے اپنے عوام کو خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ تو ابھی شروع ہوئی ہے اور اس وائرس کے حوالے سے اپریل کے پہلے 15 دن گذشتہ 15 دنوں سے زیادہ مشکل ہوں گے۔انھوں نے فرانس کے صحت کے عملے کو سراہا اور کہا کہ ساتھ مل کر کام کرنے کے باعث ہی ہم اس وبا کا سامنا کر پائیں گے۔ہفتے کی شام کو جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق فرانس میں اب تک کورونا وائرس کے کل سینتیس ہزار پانچ سو پچھتر کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد تین سو انیس سے بڑھ کر دوہزار تین سو چودہ ہوگئی ہے۔ اس سے قبل کورونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد چارہزار چھ سو گیارہ بتائی گئی تھی۔کورونا کے کل مریضوں میں سے سترہ ہزار چھ سو بیس ملک بھرکے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ ان میں سے چار ہزار دو سوتئیس انتہائی نگہداشت وارڈ میں موجود ہیں۔فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ہلاکتوں اور مریضوں کی کل تعداد سرکاری اعدادوشمار سے زیادہ ہوسکتی ہے کیونکہ سرکاری اعدادوشمار میں صرف ان کا ذکر ہے جو ہسپتالوں میں مرے یا داخل ہوئے۔ ان میں گھروں میں انتقال کرنے والوں کو یا گھروں میں قرنطینہ میں موجود لوگوں کو شامل نہیں کیاگیاہے۔فرانس میں رواں ماہ کی 17 تاریخ سے لاک ڈاؤن ہے اور ان پابندیوں کو 15 اپریل تک رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اب تک فرانس میں تقریباً 2000 اموات سامنے آ چکی ہیں جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 33 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close