گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں کورونا وائرس نے مزید 889 زندگیاں نگل لیں

(پی این آئی)یورپی ملک اٹلی میں ہر گزرتے دن کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیاں بڑھتی جارہی ہیں اور آج بھی ایک ہی روز میں مزید 889 افراد مہلک وائرس کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں کورونا وائرس نے مزید 889 زندگیاں نگل

لی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بھی 10 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔اٹلی میں ہونے والی 10 ہزار ہلاکتیں کسی بھی ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات ہیں۔حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5974 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 92472 ہوگئی۔متاثرہ افراد کی تعداد میں بھی اٹلی کا امریکا کے بعد دوسرا نمبر ہے جہاں اِس وقت ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔دوسری جانب چین نے کورونا وائرس کو مکمل طور پر کنٹرول کرلیا ہے جس کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صرف 3 اموات ہوئی ہیں اور صرف 54 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی اٹلی میں 919 افراد ہلاک ہوئے تھے جو کہ کسی بھی ملک میں ایک ہی روز میں ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں