سعودی عرب میں 99 مزید نئے کیسز کی تصدیق کل تعداد 1203، 4 اموات رپورٹ

ریاض (پی این آئی) سعودی عرب میں 99 مزید نئے کیسز سامنے آگئے، ان کیسز میں10افراد کی ٹریول ہسٹری ہے، سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی کل تعداد1203ہوگئی ،جبکہ ابھی تک 4 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 99 نئے

کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے ساتھ سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 1203ہوگئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ نئے کیسز میں10افراد کی ٹریول ہسٹری ہے جبکہ 89 کیسز منفرد نوعیت کے ہیں ، ان کیسز براہ راست کسی ایسے شخص سے تعلق رہا جس نے بیرون ملک سفر کیا یا پھر ان میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جن کا متاثرہ افراد سے تعلق رہا ہے۔اسی طرح سعودی عرب میں ابھی تک اموات کی تعداد4رپورٹ ہوئی ہے اور 37 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔نئے کیسز میں41ریاض، 18جدہ،12مکہ، 6مدینہ اور 12قطیف سے رپورٹ ہوئے ہیں۔دوسری جانب دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 27ہزار 365 جبکہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ تک ہوگئی ہے، اٹلی میں صرف ایک روز میں 919 افراد موت کی نیند سوگئے۔ اسی طرح کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے 1لاکھ 33 ہزار افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ اس وائرس سے سب سے متاثرہ ممالک میں امریکا اوپر آگیا ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 4ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے اور 1700افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ہلاکتوں کے اعتبار سے سب سے متاثرہ ملک اٹلی ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 919افراد ہلاک ہوگئے جو وبا پھیلنے کے بعد ایک روز میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔ اس ملک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 9ہزار 134اموات ہوچکی ہیں۔اسپین میں 5ہزار 138، چین میں 3ہزار 295، ایران میں 2378اور فرانس میں 1995افراد کورونا وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔برطانیہ میں 759، نیدرلینڈز میں 546، جرمنی میں 350، بلجیم میں 289، سوئٹزرلینڈ میں 231اور جنوبی کوریا میں 244 افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔ پاکستان کو دیکھا جائے تو وفاقی معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 12ہزار218مشتبہ کیسز ہیں پاکستان میں1408کیسزکنفرم ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں173کیسز کا اضافہ ہوا، 25 لوگ صحتیاب اور11اموات ہوچکی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close