کورونا وائرس کا خوف، اسپتال کا ڈائریکٹر اغوا،عملے نے احتجاجاً کام بند کردیا۔

کیریبین ملک ہیٹی میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے اسپتال کے ڈائریکٹر کو اغوا کرلیا گیا جس کے بعد اسپتال کے عملے نے احتجاجاً کام بند کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیٹی میں کورونا وائرس کے کیسزکے دوران گینگز کی سرگرمیاں بھی تیزی سے بڑھ رہی ہیں اور جرائم پیشہ افراد نے

ایک بڑے اسپتال کے ڈائریکٹر کو تاوان کے لیے اغوا کرلیا۔اسپتال کے ڈائریکٹر کے اغوا کے بعد اسپتال کا عملہ احتجاج پر چلا گیا اور مریضوں کا علاج کرنے سے انکار کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سرجن ڈاکٹر جیری بیٹر کو گھر سے اسپتال جاتے وقت اغوا کیا گیا جس کی اطلاع ملنے پر اسپتال کا عملا باہر آگیا اور ڈاکٹر سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بازیابی کا مطالبہ کیا۔اسپتال کے عملے کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران اسپتال کے ڈاکٹر کا اغوا ہونا غیر معمولی ہے، اسپتال کے ڈائریکٹر غیر مشروط طور پر فوری بازیاب کرایا جائے۔اسپتال حکام کا بتانا ہےکہ اس اسپتال میں ہیٹی کے تمام شہری اپنا علاج کرانے آتے ہیں جو مغوی ڈاکٹر اپنے بھائی کے ساتھ چلا رہے ہیں، اسپتال میں ایسے لوگوں کو بھی طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جو علاج معالجے کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے۔حکام نے کہا کہ اس وقت اسپتال میں کئی مریض آپریشن کے منتظر ہیں لیکن ڈاکٹرز کی اجازت کے بغیر ہم کام نہیں کرسکتے۔واقعے پر ہیٹی کی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیٹی میں سیاسی اور معاشی بحران کے باعث اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جب کہ اس ملک کا شمار غریب ترین ممالک میں ہوتا ہے۔ہیٹی میں اس وقت کورونا وائرس کے صرف 8 کیس ہیں جب کہ کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close