بیجنگ(پی این آئی)چینی محکمہ صحت نے کہا ہے کہ انہیں چینی مین لینڈ میں نئے کرونا وائرس کے 55 مصدقہ کیسز کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ جمعرات کو رپورٹ ہونے والے ان نئے کیسز میں سے 54 درآمد شدہ تھے۔قومی صحت کمیشن نے کہاہے کہ ایک نیا مقامی کیس ژے جیانگ صوبہ سے رپورٹ ہوا۔ان
درآمد شدہ کیسز میں سے 17 کیسز شنگھائی میں رپورٹ ہوئے جبکہ 12 گوانگ ڈونگ صوبہ میں اور 4بالترتیب بیجنگ اور تھیان جن میں رپورٹ ہوئے۔اننر منگولیا خود اختیار علاقہ، ژے جیانگ صوبہ اور فو جیان صوبہ میں تین تین کیسز رپورٹ ہوئے، شان ڈونگ اور یوننان دونوں صوبوں میں 2 کیسز رپورٹ ہو ئے۔ لیا ننگ، جیانگ سو، سیچھوان، شان شی صوبوں میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔کمیشن نے بتایا کہ جمعرات کے اختتام تک 595 درآمد شدہ کیسز رپورٹ ہوئے۔کمیشن کے مطابق جمعرات کے روز مین لینڈ پر 5 ہلاکتیں اور 49 نئے مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے، تمام ہلاکتیں صوبہ ہوبے میں ہوئیں۔جمعرات کے روز 537 افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کیا گیا جبکہ شدید کیسز کی تعداد 201 کم ہو کر 1034 رہ گئی۔جمعرات کے اختتام تک چینی مین لینڈ میں مجموعی مصدقہ کیسز کی تعداد 81 ہزار340تک پہنچ گئی ہے جن میں 3ہزار 460 مریض اب بھی زیر علاج ہیں، 74 ہزار588 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد فارغ کیا گیا ہے جبکہ 3ہزار 292 افراد اس بیماری کے ہاتھوں ہلاک ہوچکے ہیں۔کمیشن نے کہا ہے کہ 1 سو89 افراد کے بارے میں وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں