کوروناوائرس،امریکہ میں ایک ہفتے کے لاک ڈاون سے لاکھوں لوگ بے روز ہوگئے،پریشان کن انکشاف

واشنگٹن(پی این آئی) کوروناوائرس کے سبب لاک ڈاون کرنے سے امریکہ میں بےروزگار افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔کام کرنے والے افراد کی معلومات جمع کرنے والے ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے امریکہ میں 33 لاکھ لوگ بے روزگا ہوئے ہیں۔ 1982 میں695،000 لوگ بے روزگار ہوئے تھے

اور2020 کی تعداد پچھلے ریکارڈ سے پانچ گنا زیادہ ہے۔امریکہ میں کورونا کا پھیلاؤ کنٹرول کرنے کیلئے ریستوران ، بار ، سینما گھر ، ہوٹلوں اور جم بند ہیں جس کے سبب بے روزگاری میں اضافہ ہوا۔ کار بنانے والی کمپنیوں نے اپنی پیداوار کم کر دی ہے اور ہوائی سفر کرنے والوں کی تعداد بھی اچانک کم ہو گئی ہے۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اصل اعدادوشمار کہیں زیادہ ہوسکتے ہیں۔1996 سے2020 تک امریکہ میں اتنی بے روزگاری نہیں دیکھی گئی۔ عالمی ادارہ صحت نے وارننگ دی ہے کہ آنے والے دنوں میں امریکہ کوروا وائرس کا نیا مرکز بن سکتا ہے جہاں85,594 افراد کورونا سے متاثر ہیں اور1300 ہلاک ہوچکے ہیں۔امریکہ کی تین ریاستوں کیلیفورنیا، نیویارک اور ایلینوائے میں مکمل لاک ڈاؤن کے سبب کاروباری مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ ان تینوں ریاستوں کی مجموعی آبادی 7 کروڑ نفوس پر مشتمل ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close