15منٹ میں کورونا کاٹیسٹ کرنے والی کٹ تیار کرلی گئی

برسلز (پی این آئی) بیلجیم کے سائنسدانوں نے 15منٹ میں کورونا وائرس کا درست ٹیسٹ کرنے والی کٹ تیار کرلی ہے۔ یہ کٹ صرف 15منٹ میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ کٹ بنانے والے سائندانوں کو کہنا ہے کہ کٹس کی مدد سے ایک ہی دن میں سینکڑوں افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، کٹ مارکیٹ

میں آنے کیلئے تیار ہے۔ اس کٹ کو کوئرس بائیو کنسیپٹ نامی کمپنی نے برسلز یونیورسٹی اینڈ ہاپیٹل کے ساتھ اشتراک سے تیار کیا ہے جس کی مدد سے 250سے زائد مریضوں کے ٹیسٹ بھی کیے گئے جو کہ کامیاب رہے۔دوسری جانب پاکستان نے بھی سستی کورونا ٹیسٹ کٹ تیار کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تیار کردہ کورونا ٹیسٹ کٹ دو ہفتوں میں دستیاب ہو گی اور اس کی مدد سے ایک گھنٹے میں نتائج سامنے آجائیں گے۔حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کورونا کی ٹیسٹ کٹس مارکیٹ میں سستی قیمت پر دستیاب ہو گی۔یہ خود انحصاری کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ پاکستانی کٹ سے ایک گھنٹے میں ٹیسٹ کے نتائج معلوم ہوسکیں گے۔بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر کے ماہرین کی جانب سے کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ابھی تک اس میں کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی۔ اسی دوران پاکستانی سائنسدان نے کورونا وائرس کی ویکسین کا ماڈل تیار کیا ہے۔جامعہ پنجاب کے طالب علم حافظ مزمل نے کورونا وائرس کے چار اہم پروٹین تحقیق کی ہے جس کے بعد اس کا تحقیقی مقالہ بین الاقوامی جریدے میں بھی شامل کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے حافظ مزمل نے اپنے بارے میں بتایا ہے کہ وہ پی ایچ ڈی کا طالب علم ہے جبکہ پنجاب یونیورسٹی میں اسسٹنٹ رجسٹرار بھرتی ہوا ہے۔ مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ہے کہ وہ بطور فرانزک سائنسدان بھی اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ان کا بتانا تھا کہ کم وقت میں کسی بھی بیماری کی ویکسین تیار کرنے کے لئے کمپیوٹیشنل ٹیکنالوجی استعمال کی جاتی ہے۔ حافظ مزمل نے بتایا ہے کہ اس نے بھی یہی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ویکسین کا ماڈل تیار کیا ہے جس کی مدد سے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کی جا سکتی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close