چین میں کورونا وائرس کے مسلسل دوسرے روز بھی کوئی نیا کیس رپورٹ نہ ہوا, تمام کیسز بیرون ممالک سے آنے والے شہریوں میں رپورٹ ہوئے

بیجنگ (پی این آئی) چین کورونا وائرس پر قابو پانے والا پہلا ملک بن گیا، مسلسل دوسرے روز بھی کوئی نیا کیس رپورٹ نہ ہوا۔ چین میں کورونا وائرس کے نئے رپورٹ ہونے والے کیسز میں ایک بھی مقامی کیس نہیں، تمام کیسز بیرون ملک سفر کرنے والوں میں کے رپورٹ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق چائنہ میں مسلسل دوسرے

روز کسی بھی مقامی چینی بانشندے میں کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق چین کے قومی ادارہ برائے صحت نے بتایا ہے کہ بدھ کے روز کے اختتام تک چین بھر میں کورونا وائرس کے 67 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے مبعد ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 81 ہزار 285 ہو گئی ہے۔ ادارے نے چین میں مجموعی طور پر 3 ہزار 287 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق بھی تصدیق کی۔خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے نئے سامنے آنے والے کیسز میں ایک مقامی چینی باشندہ شامل نہیں بلکہ تمام مریض بیرون ممالک سے سفر کر کے واپس چین آئے ہیں جن میں بدھ کے روز کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔خبر ایجنسی نے بتایا کہ 60 ملین لوگوں پر مشتمل چینی صوبے ہوبے میں بدھ کے روز کوئی بھی نیا کیس سامنے نہیں آیا جس کے بعد عوامی نقل و حرکت کے لیے بارڈز کھول دیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ہوبے میں عوامی ذرائع آمد و رفت بھی کھول دیے گئے ہیں جبکہ لوگوں کو ماسک پہنے گلیوں میں گشت کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ ہوبے جہاں 2019ء کے آخر میں کورونا وائرس کی وباء پھوٹی تھی وہاں سے 8 اپریل تک لاک ڈاؤن ہتا دیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close