کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں مدد کیلئے تیار ہیں، چینی صدر شی جن پنگ نے کس ملک کو پیشکش کر دی؟

بیجنگ(پی این آئی)چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اپنی صلاحیت کے مطابق برازیل کے ساتھ کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں مدد کے لئے تیار ہے اور کرونا وائرس کے عالمی پھیلا ؤکو روکنے میں تعاون کرسکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ بات انہوں نے اپنے برازیلین ہم منصب جایئر بولسونارو کے

ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔چینی حکومت اور عوام کی جانب سے صدر شی نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں برازیل کی حکومت اور عوام کے ساتھ مخلصانہ ہمدردی اور مضبوط تعاون کا اظہار کیا۔صدر شی نے واضح کہا کہ اب چونکہ یہ مرض دنیا بھر کے مختلف حصوں میں پھیل چکا ہے اور تیزی سے پھیل رہاہے اس لئے اب ملکوں کی بنیادی ترجیح تعاون کو فروغ دینا ہے۔ شی نے کہا کہ انسانون کیلئے ایک مشترکہ مستقبل کے حامل برادری کا واضح پیغام لے کر اور کھلے،شفاف اور ذمہ دارانہ طرز عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین نے وبائی مرض کے حوالے سے بروقت معلومات کا تبادلہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین نے عالمی ادارہ صحت اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ وبائی مرض کی روک تھام پر قابو پانے اور اس کے علاج بارے معلومات دی ہیں اور دیگر فریقوں کو مدد فراہم کرنے کیلئے اپنی بھر پور کوششیں کررہا ہے۔اس موقع پر گفتگو میں حصہ لیتے ہوئیبولسونارو نے کہا کہ نوول کرونا وبائی مرض برازیل میں پھیل رہا ہے اور یہ کہ برازیل چین کا اس سلسلے میں شکریہ ادا کرنا چاہتا ہے کہ چین نے چائنہ میں برازیل کو ضروری طبی سامان کی خریداری میں سہولیات فراہم کی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ برازیل چین کے ساتھ وبائی امراض پر قابو پانیاور اس کے تداراک کے سلسلے میں تبادلوں کو بڑھانے کی امید رکھتا ہے تاکہ کرونا وائرس بیماری کیخلاف مشترکہ کوششوں کو فروغ دیا جاسکے اور برازیل میں اس کے پھیلا کو جلداز جلد قابو میں لایا جاسکے۔چینی صدر نےکہا کہ وہ برزایل میں وباکےپھیلاؤ کا قریبی جائزہ لے رہےہیں اورامید ہے کہ برازیل جتناجلدممکن ہوسکے وبائی مرض کے پھیلا پر قابو پالے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ چین،لاطینی امریکہ اور کریبین ملکوں کے مایبن منگل کو وبائی مرض کی روک تھام اور قابو پانے کے حوالے ایک ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ شی نے کہا کہ چین اپنی صلاحیت کے مطابق برازیل کے ساتھ مدد اور اس مرض کے عالمی پھیلا پر قابو پانے کے لئے تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close