کورونا وائرس بے قابو،ایران میں ہلاکتیں ہزاروں کی تعدادمیں ہو گئیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ہونیوالی اموات کی تفصیلات آگئیں

تہران (پی این آئی ) ایران میں کورونا وائرس 143 مزید افراد کی جان لے گیا ، جاں بحق افراد کی تعداد 2ہزار 77 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایران میں کورونا وائرس کی تباہ کن کارروائیاں جاری ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 143 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ، جس کے بعد سے جاں بحق افراد کی تعداد 2

ہزار 77 ہو گئی ہے۔ ایران کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا ملک بن چکا ہے ۔پہلے نمبر پر اٹلی جبکہ چین دوسرے نمبر پر ہے۔ ووہان سے اٹھنے والی وبا پر چین نے قابو پا لیا ہے تاہم اس وائرس کی تباہ کاریا ں دنیا بھر میں جاری ہے ۔ جسے قابو کرنا نا ممکن سا لگتا جا رہا ہے۔ تاہم احتیاطی تدابیر ہی سے ان اس وائرس کو مات دی جا سکتی ہے۔ یہ وائرس دنیا بھر میں 4لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد ا س وائر س سے متاثر ہو گئے ہیں۔جبکہ 19ہزار 603 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہو گئے ہیں۔تاہم اس کے بر عکس اچھی خبر یہ ہے کہ اب تک ایک لاکھ 11ہزار 853 افراد اس بیماری سے صحتیاب ہو گئے ہیں ۔ جبکہ دوسری جانب اس وائرس سے نجات حاصل کرنے کیلئے سنگاپور میں سر جوڑے کورونا کے اعلاج کیلئے ویکئسین کی تیار میں مصروف سائنسدانوں نے ویکسئین کی تیاری کے عمل کو تیز کرنے کا طریقہ دریافت کر لیا ہے۔ سنگاپور کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایک تکنیک دریافت کی گئی ہے جس کے ذریعے صرف چند دنوں میں ویکسئین کے موثر ہونے یا نہ ہونے کا پتا چل سکے گا۔یہ ٹکنیک سنگاپور کے مذکورہ میڈٰکل سکول میں دریافت کی گئی ہے۔ بہترین طریقہ دریافت کرنے کے بعد امریکی بایو ٹک کمپنی نے کوروناوائرس کی ممکنہ ویکسیئن سنگاپور کے سائنسدانوں کو فراہم کر دی ہے۔ اس سے قبل کورونا وائرس کے تیار کی جانے والی ویکسئین کو لوگوں پر استعمال کرکے کی جسمانی تبدیلوں کو دیکھا جاتا تھا ۔ تاہم اب نئے طریقے سے چند دنوں میں ہی ویکسئین کے موثر ہونے یا نہ ہونے کا پتہ چل سکے گا۔ واضح روس ، فرانس اور امریکہ میں کورونا وائرس کی ممکنہ ویکسئین تیار کر لی ہے ۔ تاہم ان پر ٹیسٹ جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close