اس سال حج ہو گا یا نہیں؟ سعودی وزارت حج کا ٹرانسپورٹ، ہوٹل، بلڈنگ کا حتمی معاہدہ مؤخر کرنے کا مشورہ

اسلام آباد (پی این آئی) دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وباء نے 691 ملکوں کو گرفت میں لے رکھا ہے۔ ایسی صورتحال میں جولائی کے آخری ہفتے میں آنے والے حج پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے؟ اس بار حج ہو گا یا نہیں؟ یہ ایک مشکل سوال ہے جس کا جواب کسی کے پاس نہیں کیونکہ کوئی نہیں جانتا کہ کورونا کی وباء

کا زور کب تک رہے گا۔ اس حوالے سے سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے حج انتظامات روکنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کی ہے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر حکومت کی جانب سے حج انتظامات روکنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔انہوں نے کہا کہ حج انتظامات معمول کے مطابق جاری ہیں، ہم سعودی وزارت حج و عمرہ سے مسلسل رابطےمیں ہیں،سعودی عرب نے حج انتظامات روکنے سے متعلق کوئی حکم جاری نہیں کیا۔پیرنورالحق قادری نے بتایا کہ سعودی حکام ایسے اعلان سے پہلے بڑے مسلم ممالک سے مشاورت کریں گے، سعودی وزارت حج نے ٹرانسپورٹ، ہوٹل، بلڈنگ کا حتمی معاہدہ فی الحال مؤخر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ فی الحال حج نہ ہونے کی بات قبل از وقت ہے، امید ہے حج کے ایام تک صورت حال بہتر ہو جائے گی۔۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں