(پی این آئی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں 21 روز کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔بھارتی وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لاک ڈاؤن کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں ہے اور رات 12 بجے سے لاک ڈاؤن شروع ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن 21 روز تک جاری رہے گا اور یہ جنتا کرفیو سے ایک قدم آگے ہے جس کا مقصد سب کو بچانا ہے۔مودی کا کہنا تھا کہ اگر ہم 21 دن نہ سنبھلے کو ملک 21 سال پیچھے چلا جائے گا، باہر نکلنے سے بالکل گریز کریں اور 21 دن گھروں سے باہر جانا بھول جائیں۔بھارتی وزیراعظم نے قوم کو متنبہ کیا کہ کورونا کا مطلب ہے کوئی بھارتی روڈ پر نہ نکلے، گھر سے باہرایک بھی قدم کورونا کو گھرمیں لاسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اشیائے ضروریہ کی سپلائی جاری رہے گی جس کے لیے اہم اقدامات اٹھا لیے ہیں۔خطاب کے دوران بھارتی وزیر اعظم نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 15 ہزار کروڑ روپے کے پیکج کا اعلان بھی کیا۔خیال رہے کہ 2 روز قبل بھارت میں 14 گھنٹوں کے لیے جنتا کرفیو نافذ کیا گیا تھا جس کے تحت ملک بھر میں جراثیم کش اسپرے بھی کیا گیا تھا۔بھارت میں اب تک کورونا وائرس سے 9 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 519 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہیں اور 40 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں