کورونا وائرس کی وجہ سے حج منسوخ ہونے کی خبروں پر سعودی حکومت نے بھی اپنافیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) سعودی عرب کے پاکستان میں تعینات سفیر نواف المالکی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے حج منسوخی کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ، اگر ایسا کوئی فیصلہ ہوتا ہے تو عازمین حج کو بروقت مطلع کردے گی۔ویب سائٹ اردو نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ کورونا

وائرس کی وجہ سے رواں سال حج کی منسوخی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، ’میں سب کو یقین دہانی کروانا چاہوں گا کہ خدائے بزرگ و برتر نے ہماری دانشمندانہ حکومت کو حرمین شریفین اور اللہ کے مقدس گھر حاضر ہونے والے حجاج کی خدمت کی توفیق بخشی ہے۔ اور یہ (حکومت) بلاشبہ ہمیشہ ہر سال حجاج کے لیے بہترین خدمات پیش کرنے کی کوشش کرتی ہے اور ان کے تحفظ کے لیے بھی ہمیشہ کوشاں ہوتی ہے اور اگر اس طرح کا (حج کی منسوخی) کا کوئی فیصلہ ہوتا ہے تو اسے بروقت حاجیوں تک ذمہ داری سے پہنچا دے گی۔ میں ا?پ کو پھر یقین دلاتا ہوں کہ حج کو منسوخ کرنے کا کوئی فیصلہ اس وقت تک بالکل نہیں کیا گیا۔‘سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سفارتخانہ شہریوں کو معلومات فراہم کر رہا ہے، کورونا وائرس کی وبا شروع ہونے پر وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی بنائی گئی جس نے گائیڈ لائنز جاری کیں۔ انہی گائیڈ لائنز کی روشنی میں عمرہ کی عارضی معطلی، حرمین میں نماز اور زیارات کو عارضی طور پر روکا گیا۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close