’کورونا‘وائرس کے بعد’ہنٹا‘وائرس چین میں تباہی مچانے کو تیار، نئے وائرس کے کتنے مریض سامنے آگئے اور کتنی ہلاکتیں ہو گئیں؟ ایک اور بری خبر آگئی

بیجنگ (پی این آئی ) کورونا وائرس کے بعد چین میں نیا وائرس سر اٹھانے لگا۔ تفصیلات کے مطابق چین کے شہر ووہان سے اٹھنے والا کورونا وائرس دنیا بھر میں تباہی مچا رہا ہے ۔ تباہی کا یہ سلسلہ ابھی تھما نہ تھا کہ چین میں ہی ایک نئے وائرس نے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے۔ چین میں اٹھنے والے نئے وائرس کو ہنٹا وائرس

کا نام دیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ چین کےصوبے حنان سے اٹھنے والی وبا ہنٹا وائرس سے ایک چینی شہری ہلاک ہو گیا ہے۔ گلوبل ٹائمز کے مطابق ہنٹا وائرس سے ایک شخص جان کی بازی ہار چکا ،جبکہ دیگر 32افراد میں اس وائرس کے ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ وائرس بھی کورونا وائرس جیسا خطرناک ہے اور ایک دوسرے کو چھونے سے منتقل ہوتا ہے ۔ اس بات کا بھی مشاہدہ کیا گیا ہے کہ ان 32 افراد میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ ہونے کے باعث یہ وائرس پھیلا ۔یہ بات بھی قابل غور رہے کہ گلوبل ٹائمز کی جانب سے رپورٹ کیا گیا ہے کہ یہ وبا چوہوں سے اٹھی ہے۔ ہنٹا وائرس کی علامات میں سر میں درد، پٹھوں کا درد، سر چکرانا ، اور سردی لگنا شامل ہے۔ ہنٹا وائرس کے باعث بھی مریضوں کو سانسن لینے میں دشواری پیش آتی ہے۔ واضح رہے دنیاں بھر میں چار لاکھ کے قریب افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 15 ہزار سے زائد افرااد اس خطرناک وائرس سے جان بحق ہو چکے ہیں۔ چین کورونا وائرس نے چین کے بعد اٹلی سمیت پوری دنیا میں تباہی مچائی تھی ۔ جن میں ترقی یافتہ ممالک زیادہ تباہی کا شکار ہوئے۔ تاہم اب چین میں کورونا وائرس کے بعد ایک ہنٹا وائرس بھی سر اٹھانے لگا ہے جس سے پہلے ہلاکت ہو چکی جبکہ 32 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close