کورونا وائرس کا مریض ڈونلڈ ٹرمپ کی بتائی ہوئی دوا استعمال کرنے سےصحتیاب ہو گیا

نیو یارک (پی این آئی) امریکی اخبار نیو یارک پوسٹ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا ایک مریض جو انتہائی تشویشناک حالت میں تھا ، وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بتائی ہوئی دوائی استعمال کرنے سے ٹھیک ہوگیا ہے۔امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے 52 سالہ ریو جیارڈنیری کا کہنا ہے کہ وہ 5 دن تک کمر درد،

دردِ شقیقہ، کھانسی اور تھکاوٹ سے تنگ آکر جنوبی فلوریڈا کے جو ڈی ماگیو چلڈرن ہسپتال گئے جہاں ان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ ’ایک ہفتے تک علاج کے بعد ڈاکٹرز نے کہا کہ وہ میری زندگی بچانے کیلئے اس سے زیادہ کچھ نہیں کرسکتے، یہ ایک ایسا وقت تھا جب میں بہت مشکل سے ہی سانس لے سکتا تھا، میں نے اپنی بیوی اور تین بچوں سے آخری ملاقات بھی کرلی تھی۔‘ریو جیارڈنیری نے کہا کہ تشویشناک حالت کے دوران ان کے ایک دوست نے انہیں وہ آرٹیکل لکھا جس میں ملیریا کا علاج کرنے والی ہائیڈروکسی کلوروکوئین کے بارے میں بتایا گیا تھا۔ ’ میں نے وبائی امراض کے ڈاکٹر سے اس دوائی کے بارے میں بات کی تو انہوں نے کہا کہ اس دوائی کو استعمال نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے، 30 منٹ کی بحث کے بعد مجھے بڑی مشکل سے یہ دوائی دی گئی۔‘صحتیاب ہونے والے مریض نے بتایا کہ دوائی کی اس ڈوز کے بعد انہیں ایسا محسوس ہوا کہ ان کا دل سینے سے باہر دھڑک رہا ہے، 2 گھنٹے بعد انہیں پھر سانس لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد بیناڈرل اور دوسری ادویات دی گئیں، ’ میں سوگیا اور صبح 04:45 پر میری آنکھ کھلی تو ایسا لگا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں ۔‘ریو جیارڈنیری کا کہنا ہے کہ اس کے بعد سے اب تک نہ تو اسے بخار ہوا ہے اور نہ ہی کورونا کی کوئی اور علامت ظاہر ہوئی ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ ہائیڈرو کسی کلوروکوئین کی ڈوز دینے کے بعد جو معاملہ پیش آیا تھا وہ دوائی کی وجہ سے نہیں تھا بلکہ میرا جسم وائرس کے ساتھ جنگ کر رہا تھا جس کی وجہ سے مجھے شدید جھٹکے لگ رہے تھے۔ریو جیارڈنیری لاس اینجلس میں مہنگے ہوٹلوں کو برتن سپلائی کرنے والی کمپنی کے نائب صدر ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں صدر ٹرمپ کی بتائی ہوئی دوائی کی تین مزید خوراکیں دی جائیں گی اور اگلے 5 دن میں انہیں ڈسچارج کردیا جائے گا۔یہاں یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ ہائیڈروکسی کلوروکوئین سے صحتیاب ہونے والے معاملے کی یہ صرف ایک مثال ہے، اس لیے اس دوائی کو کورونا کا علاج سمجھ کر اپنے طور پر استعمال کرنے سے گریز کیا جائے اور جب تک ڈاکٹرز، ڈبلیو ایچ او یا سرکاری سطح پر کوئی فیصلہ نہیں ہوجاتا اس وقت تک کورونا وائرس کے باضابطہ علاج کا انتظار کیا جائے ، بصورت دیگر دوائی کے سائڈ افیکٹس بھی ہوسکتے ہیں۔ (ادارہ)

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں