کرونا وائرس سے ہلاکتیں ہی ہلاکتیں، کس کس ملک میں کتنی اموات ہوئیں؟ ہوش اڑا دینے والی تفصیلات آگئیں

سپین (پی این آئی) گذشتہ روز شائع رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس نے 189 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 14433 ہو گئی، متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کر گئی، دنیا بھر میں اب تک مجموعی طور پر 96958 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 2 لاکھ 18233 افراد ابھی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 10298 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، گزشتہ 24

گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ریکارڈ کی گئیں جہاں پر وائرس کا شکار مزید 651 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد اٹلی میں مجموعی طور پر اموات کی تعداد 5476 ہو گئی ہے، 5560 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد اٹلی میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 59138 ہو گئی ہے، اسپین میں وائرس کا شکار 375 ایران میں 129، امریکہ میں 86، برطانیہ میں 48 اور ہالینڈ میں 43 افراد جان کی بازی ہار گئے۔سپین کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہونے والا تیسرا ملک بن گیا ہے جہاں ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔سپین میں کرونا وائرس کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں بہت تیزی کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ہمسایہ ملک اٹلی میں کورونا وائرس نا قابل یقین حد تک پھیلنے اور وہاں ہونے والی مسلسل ہلاکتوں کا عکس اب سپین میں بھی دکھائی دے رہا ہے یہاں تک کہ مریضوں کی تعداد بڑھنے کی وجہ سے اسپتالوں میں جگہ کم پڑنے لگی ہے۔وہاں کے دارالحکومت میڈریڈ کے ایک اسپتال میں کرونا جیسے مہلک وائرس سے متاثر ہونے والے افراد بیڈ نہ ہونے کی وجہ سے کاریڈور میں لیٹے ہوئے ہیں۔سپین سے دل دہلا دینے والی فوٹیج سامنے آئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیمار افراد زمین پر لیٹے ہوئے ہیں جبکہ کچھ میڈکس بھی ساتھ میں موجود ہیں۔کچھ لوگوں کو آکسیجن لگا ہوا ہے اور وہ بھی زمین پر لیٹے ہوئے ہیں ہیں۔سپین کے دارالحکومت میڈریڈ میں پورے سپین کی کی 58 فیصد اموات ہوئی ہیں جس کے بعد میڈریڈ کا صحت کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے۔سپین میں کورونا کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز بعد یہاں بھی اٹلی کی طرح تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close