اٹلی(پی این آئی) میں کورونا وائرس سے مزید 651 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد عالمگیر وبا پر قاپو پانے کے لیے یورپی ملک میں اپنے شہریوں کے اندرونی سفر پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔کورونا وائرس گزشتہ برس دسمبر میں چین کے شہر ووہان سے منظر عام پر آیا تھا اور جب ہلاکتیں بڑھیں تو چین کی
حکومت نے فوری ہنگامی اقدامات اٹھاتے ہوئے پہلے چند شہروں اور پھر پورے ہوبئی صوبے کو لاک ڈاؤن کر دیا جس سے چین کو وبا پر قابو پانے میں بہت مدد ملی اور اب وہاں کورونا کیسز کی تعداد بہت کم ہو گئی ہے اور متاثرہ افراد بھی صحتیاب ہو کر گھروں کو جا رہے ہیں۔چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 ہلاکتیں اور 39 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، تمام نئے کیسز ان افراد میں پائے گئے جو بیرون ملک سے سفر کر کے آئے تھے۔چین میں اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار 270 اور کیسز کی تعداد 81 ہزار 93 ہو گئی ہے، 72 ہزار 703 مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو بھی جا چکے ہیں۔دوسری جانب یورپی ملک اٹلی میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں مسلسل جاری ہیں اور گزشتہ روز بھی 651 نئی ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اٹلی میں اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 476 ہو گئی جب کہ متاثر افراد کی تعداد 60 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں