کورونا کاخوف،سعودی عرب میں آج سے 21 دن کےلیے جزوی لاک ڈائون نافذ

ریاض(پی این آئی) سعودی مملکت میں کورونا کی وبا پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ اس موذی مرض کے متاثرین کی گنتی چھ سو سے زائد ہو گئی ہے، صرف دو روز کے اندر متاثرین کی گنتی میں 200 کیسز کے اضافے نے سعودی حکام کو سخت فیصلے لینے پر مجبور کر دیا ہے۔ جس کے بعد سعودی مملکت میں 21 روز کے

لیےکرفیو کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سعودی فرمانروا نے اعلان کیا ہے کہ آ ج رات سوموار سے مملکت بھر میں کرفیو لگایا جائے گا۔العربیہ نیٹ نیوز کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مملکت میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے رات کے کرفیو کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب میں رات سات بجے سے صبح چھ بجے تک کرفیو برقرار رہیگا۔ شاہ سلمان کے اس فیصلے پرعمل درآمد کا آغاز آج سوموار کی رات سے کردیا گیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی ‘ایس پی اے’ نے بتایا کہ شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے شہریوں اور ملک میں مقیم غیرملکی باشندوں کی کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود نے 28 رجب المرجب بہ مطابق 23 مارچ 2020ء اکیس روز تک رات کا کرفیو لگا دیا ہے۔وزارت داخلہ کو ملک میں کرفیو کے اعلان پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے گی۔ تمام سول اور فوجی ادارے وزارت داخلہ سے تعاون کے پابند ہوں گے۔سرکاری اور نجی شعبوں کیملازمین کو کرفیوکی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ سیکیورٹی ، فوجی اور میڈیا شعبوں کے ملازمین، صحت اور بنیادی سروس فراہم کرنے والے اداروں کے کارکن بھی اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں کرونا سے چھ سو کے قریب افراد متاثر ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close