کورونا وائرس کا خدشہ،سعودی محکمہ صحت نےریاض کے تیرہ ہوٹل قرنطینہ میں تبدیل کردیے

ریاض(پی این آئی)سعودی محکمہ صحت کے حکام نے ریاض کے تیرہ ہوٹلوں کو قرنطینہ میں تبدیل کردیا ہے۔ یہ اقدام نیو کورونا وائرس کے سدباب کے لیے کیا گیا ہے۔الشرق الاوسط کے مطابق بیرون ملک سے سعودی عرب آنے والے سعودی شہریو ں اور مقیم غیر ملکیوں کو احتیاطی تدبیر کے طور پر قرنطینہ میں رکھا جا رہا

ہے۔ریاض کے جن تیرہ پوٹلوں کو قرنطینہ میں تبدیل کیا گیا ہے تمام فائیو اورسیون سٹارہوٹل ہیں۔محکمہ صحت کے حکام نے ان ہوٹلوں میں کلینکس قائم کیے ہوئے ہیں۔ چوبیس گھنٹے طبی عملہ ان ہوٹلوں میں رکھے گئے افراد کی صحت نگرانی کررہا ہے۔سعودی عرب میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 344 ہوگئی ہے۔ (فوٹو الشرق الاوسط)وزارت صحت کے عہدیدارو ں کا کہنا ہے کہ کورونا کی وبا سے متاثرہ مقامات سے سعودی شہریوں کو اندرون ملک لایا جاتا ہے تو انہیں بھی 14 دن کے لیے انہی قرنطینہ ہوٹلوں میں رکھا جاتا ہے۔یاد رہے کہ سقعوی عرب میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 344 ہوگئی ہے۔ سعودی حکومت کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائے ہوئے ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close