(پی این آئی)سابق خاتون اول اور ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما ہلیر کلنٹن نے کورونا وائرس کے بارے میں انٹیلی جنس رپورٹ ہونے کے باوجود وقت پر ایکشن نہ لینے پر ٹرمپ انتظامیہ پر شدید تنقید کی ہے۔ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے کہ جنوری میں پتا چل چکا تھا کہ کورونا وبا کی شکل اختیار کررہا ہے۔ پھر بھی انہوں نے
مارکیٹ میں خوف پھیلنے کے ڈر سے کوئی ایکشن نہیں لیا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح تیاریوں کے لیے دستیاب کئی ہفتے ضائع کردیئے جو اب واپس نہیں آسکتے۔واضح رہے کہ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ امریکی انٹیلی جنس نے جنوری میں کہہ دیا تھا کورونا وبا کی شکل اختیارکرسکتا ہے۔امریکی اخبارکے مطابق امریکی صدر ٹرمپ اورارکان کانگریس نےکورونا پروارننگ کو اہمیت نہیں دی اور پیشگی اقدامات نہیں کیے۔ صدرٹرمپ پیشگی اقدامات کرلیتے تووائرس کا پھیلاؤ سست کیا جاسکتا تھا۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں