ووہان ۔ (پی این آئی) چین کا شہر ووہان کورونا وائرس سے کلیئر ہو چکا ہے اور وہاں پر زندگی کی بہاریں لوٹنا شروع ہو گئی ہیں، چین اب دوسرے ممالک سے وائرس کے خاتمے کیلئے سرگرم ہو گیا ہے اور اسی سلسلے میں اس نے لاکھوں ماسک اور میڈیکل ماہرین دوسرے ممالک روانہ کر دیئے ہیں۔ چین کا شہر ووہان
جسے کورونا وائرس کا مرکز سمجھا جا رہا تھا، اب وائرس سے کلیئر ہو چکا ہے اور وہاں پر زندگی کی بہاریں لوٹنا شروع ہو گئی ہیں۔چین اپنے ملک میں وائرس پر قابو پانے کے بعد اب مہلک وباء کا شکار دوسرے ممالک سے وائرس کو ختم کرنے کیلئے سرگرم ہو گیا ہے اور اس نے ماسک اور میڈیکل ٹیمیں دوسرے ممالک روانہ کر دی ہیں۔ چین نے اٹلی کیلئے 10 لاکھ ماسک بھیجے ہیں اور میڈیکل سرگرمیوں میں بھی چین اٹلی کی سرپرستی کر رہا ہے، اس کے علاوہ چین نے 10 لاکھ ماسک اور دستانے فرانس بھجوائے ہیں، چین نے سربیا اور لائبیریا کی حفاظت کیلئے دستانوں اور ٹیسٹ کٹس سے مدد کی ہے، اس کے ساتھ ساتھ چین نے ایک لاکھ ٹیسٹ کٹس فلپائن بھی بھجوائی ہیں، بیلجیئم اور جنوبی کوریا کو بھی وائرس سے بچائو کیلئے مدد فراہم کی ہے۔ چین نے وائرس سے لڑنے کیلئے دو کروڑ ڈالر عالمی ادارہ صحت کو فراہم کئے ہیں۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں