اٹلی کے بعدسعودی عرب میں کورونا نے تباہی مچا دی,چند گھنٹوں میں مزید 48 افراد میں کورونا کی تشخیص

ریاض(پی این آئی) سعودی عرب میں کورونا وائرس کا جن بے قابو ہو گیا۔ صرف دو روز میں ہی کورونا کے 100سے زائد مریض سامنے آ گئے ہیں۔ سعودی وزارت صحت کی جانب سے تھوڑی دیر قبل بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے اندر مملکت میں مزید 48 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے

میں مملکت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی گنتی 392 ہو گئی ہے۔گزشتہ روز بھی 70 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ اب سے کچھ روز پہلے تک سعودی عرب میں روزانہ اِکا دُکا مریض ہی سامنے آ رہے تھے۔ مگر اب روزانہ کی بنیاد پر درجنوں افراد میں کورونا کی تصدیق ہو رہی ہے۔ جس کی باعث سعودی حکام میں کھلبلی مچ گئی ہے اور عوام بھی خوف و ہراس کا شکار ہے۔ حالانکہ سعودی حکومت نے کوروناسے نمٹنے کے لیے بہترین انتظامات کر رکھے ہیں تاہم کورونا کے آگے اس کا کوئی بس نہیں چل رہا۔
سعودی حکومت نے صرف دو دِنوں میں سو سے زائد افراد میں کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد مزید احتیاطی اقدامات اٹھا لیے ہیں۔ مملکت میں اس وقت پریشانی کی فضا ہے۔ سوشل میڈیا پر خبروں اور افواہوں کا بازار گرم ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ مملکت میں اس وقت کورونا کے ہزاروں مریض موجود ہیں، مگر ان کی صحیح تعداد نہیں بتائی جا رہی۔ سعودی ویب سائٹ سبق کے مطابق سعودی محکمہ صحت نے کورونا سے موثر انداز میں نمٹنے کی خاطر ریاض کے تیرہ فائیو اسٹار اور سیون اسٹار ہوٹلوں کو قرنطینہ میں تبدیل کر دیا ہے۔ان ہوٹلز میں بیرون ملک سے سعودی عرب آنے والے سعودی اور تارکین وطن کو قرنطینہ میں رکھا جا رہا ہے تاکہ مملکت میں کورونا کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔ ان عالیشان ہوٹلز میں اس وقت محکمہ صحت کے حکام نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور یہیں پر کلینکس بھی قائم کیے ہوئے ہیں۔ طبی عملہ یہاں پر قرنطینہ میں رکھے گئے افراد کی صحت کی نگرانی کر رہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close