ووہان (پی این آئی ) ووہان پولیس نے کورونا سے پیشگی خبردار کرنے والے چینی لِی ڈاکٹر کے اہلخانہ سے معذرت کر لی۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر لی نے گزشتہ برس دسمبر میں اپنے ساتھی ڈاکٹروں کو کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے متعلق تنبیہ کرنے کی کوشش کی تھی تاہم اس وقت چین میں حکام نے انہی غلط طلاعات
پھیلانے سے باز رہنے کو کہا تھا۔اس کے بعد مقامی پولیس نے جنوری کے شروع میں افواہ پھیلانے کے الزام میں ان سے پوچھ گچھ تھی اور ایک خط پر دستخط بھی کروائے تھے تھے جس میں یہ وعدہ لیا گیا تھا کہ وہ دوبارہ ایسا نہیں کریں گے ورنہ انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔تاہم آج ووہان پولیس ان پر لگائے گئے الزامات واپس لیتے ہوئے ڈاکٹر کے اہل خانہ کو ان کو سزا دینے پر معذرت کر لی ہے۔ڈاکٹر لی ویننگ جنوری میں اپنے مریضوں کا علاج کرتے ہوئے اس وائرس کا نشانہ بنے تھے اور فروری کے شروع میں 34 سال کی عمر میں ان کا انتقال ہوگیا تھا۔مذکورہ ڈاکٹر کے انتقال کے بعد ملک گیر سطح پر غم و غصہ پھیل گیا تھا،حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا،چین کی قیادت میں ابتدا میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی تھی اور وائرس کی شدت کو بھی کم بتایا تھا میڈیارپورٹس کے مطابق ڈاکٹر لی، ووہان کے مرکزی اسپتال میں آنکھوں کے ڈاکٹر کے طوپرکام کر رہے تھے، انہوں نے 30 دسمبر کو اپنے ساتھی ڈاکٹروں کو کورونا وائرس سے خبردار کیا تھا جس پر پولیس نے جنوری کے شروع میں افواہ پھیلانے کے الزام میں ڈ اکٹر سے پوچھ گچھ کی ۔ڈاکٹر کا خدشہ درست ثابت ہوا جس پر ووہان پولیس نے تمام الزامات واپس لیتے ہوئے ڈاکٹر لی کے اہلخانہ سے معافی مانگ لی ہے۔خیال رہے کہ نیا بھر کورونا وائرس ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار سے زائد ہو گئی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں