پیرس (پی این آئی) فرانس نے کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے باعث عوام ہر لگاَئے گئے تمام ٹیکسز اور یوٹیلٹی بلز معاف کر دیے، کرونا وائرس کا پھیلاو بے قابو ہونے کے بعد سے فرانس کو لاک ڈاون کیا جا چکا، یورپی ملک میں کئی روز سے کاروباری زندگی مکمل طور ٹھپ ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی
یورپ میں تباہ کاریاں جاری ہیں۔متعدد یورپی ممالک اس وقت لاک ڈاون کی حالت میں ہیں، جس کے باعث لاکھوں لوگ اپنے روزگار کے حوالے سے شدید پریشان ہیں۔ یورپی ملک فرانس بھی کرونا وائرس سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔ فرانس میں اب تک کرونا وائرس کے باعث 450 افراد ہلاک اور 12 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اسی باعث اس وقت فرانس بھی لاک ڈاون کی حالت میں ہے۔اس تمام صورتحال میں فرانس کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ جب تک ملک میں لاک ڈاون نافذ ہے، تب تک لوگوں پر عائد ٹیکسز اور یوٹیلٹی بلز معاف کیے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والا کروناوائرس دنیا کی180ممالک میں پھیل گیا، ہلاکتوں کی تعداد10 ہزار 50 ہو گئی، متاثرین کی تعداد دولاکھ 45 ہزار 651 ہے، اٹلی میں کرونا سے ہلاک افراد کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہوگئی جبکہ چین کرونا سے مرنے والوں کی تعداد دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ اٹلی میں کرونا سے 3 ہزار چار سو پانچ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ اکتالیس ہزار پینتیس افراد متاثر ہیں۔چین میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد تین ہزار دو سواڑتالیس ہے۔ ایران میں عالمی وبا سے بارہ سو چوراسی افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔ امریکا میں کرونا سے دو سو اٹھارہ افراد ہلاک اور چودہ ہزار تین سو اکیس افراد متاثر ہیں۔ کیلی فورنیا میں لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدات کر دی گئی۔ گورنر گیون نیوسم کے مطابق کیلی فورنیا کی 56 فیصد آبادی کرونا کے شکار ہونے کا خدشہ ہے۔لاس اینجلس میں شاپنگ مراکز، انڈور مالز، غیر ضروری ریٹیل تجارتی سینٹر بند کر دیئے گئے۔ ارجنٹائن لاک ڈاؤن کرنے والا جنوبی امریکا کا پہلا ملک بن گیا۔بھارت میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد چار ہو گئی جبکہ ایک سو چورانوے افراد متاثر ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنول انتونیو گوتریس نے عالمی رہنماؤں سے اس مشکل گھڑی میں مل کر کام کرنے کی اپیل کی ہے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں