کورونا وائرس ،وہ ملک جہاں ایک ہی دن میں 627اموات ہو گئیں

روم (پی این آئی) اٹلی میں کورونا وائرس کی وجہ سے ایک ہی دن میں 627 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہے جوکہ ابھی تک کسی بھی ملک میں ایک دن میں ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ گزشتہ روز بھی اٹلی میں سب سے 475 زیادہ ہلاکتیں ہوئی تھیں۔ ملک میں ہلاکتوں کی تعداد میں 18فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد

مجموعی طور پر جاں بحق ہونے افراد کی تعداد 4ہزار32 ہوگئی ہے۔اٹلی میں کورونا کے 47ہزار کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 3ہزار کی حالت تشویشناک ہے۔ ابھی تک دنیا بھر میں 265000 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 11ہزار افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اٹلی کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن گیا ہے، اٹلی میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہوگئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق اٹلی اب کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن گیا ہے۔اٹلی میں کرونا وائرس کے شکار مریضوں کی ہلاکت کی تعداد 4ہزار32ہوگئی ہے۔ جبکہ چین میں اب تک کل 3 ہزار 245 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ہلاک ہوئے ہیں۔ چین میں کرونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں بدتریج کمی آ رہی ہے، تاہم اٹلی میں صورتحال مزید خراب ہوتی چلی جا رہی ہے۔اٹلی میں ایک ہی روز میں کرونا وائرس سے 627 افراد ہلاک ہوئے جو ایک ہی دن میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے۔اٹلی نے کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے لاک ڈائون میں 3 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔ اطالوی وزیراعظم نے لاک ڈائون کی تاریخ 25مارچ سے بڑھا کر 3اپریل کر دی ہے ۔ اٹلی کے وزیراعظم نے مقررہ ڈیڈ لائین میں توسیع کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے آئندہ چند روز میں کرونا وائرس کے متاثرہ کیسز میں کمی ہوگی۔ کرونا وائرس کے باعث پیچیدہ صورتحال ختم ہونے کے پر ہم پہلے کی طرح زندگی کی طرف لوٹ سکیں گے۔ہ اب اٹلی کی حکومت کی جانب سے ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کوایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے لئے فوج کی مدد لی جا رہی ہے۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے حکام کا کہنا تھا کہ شہروں میں ہلاکتوں کی تعداد بہت زیادہ بڑھ گئی ہے جس کے بعد انتظامیہ کے لئے مشکلات پیدا ہو گئی ہیں کیونکہ ہمارے پاس لوگوں کی آخری رسوما ت ادا کرنے کی بھی جگہ نہیں ہے۔اس بارے میں تفصیلات بتائی گئی ہیں کہ برگامو سے 15 فوجی ٹرکوں اور 50 فوجیوں کی مدد سے لاشوں کو دوسرے شہروں میں منتقل کیا گیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ شہروں میں اموات کا سلسلہ اس حد تک جاری ہے کہ لوگوں کے لئے زندگیاں گزارنا مشکل ہو گیا ہے، اس لئے ہم نے فوجی مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close