کرونا وائرس ، بھارتی آرمی چیف نےاپنی فوج کو بڑا حکم جاری کر دیا

نئی دلی (پی این آئی)بھارت کے آرمی چیف جنرل نروان نے جمعہ کے روز بھارتی فوج کی کرونا وائرس سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ان کے حکم پر ایڈوائزری جاری کی گئی ہے کہ انڈین فوج کے 35 فیصد آفیسرز اور 50 فیصد جوانوں کو ایک ہفتے کیلئے قرنطینہ کیا جائے گا جس کے دوران وہ گھر سے کام کریں

گے، ان لوگوں کو 23 مارچ سے قرنطینہ کیا جائے گا جس کے بعد 30 مارچ کو فوج کے دوسرے گروپ کو قرنطینہ کیا جائے گا۔خبر ایجنسی اے این آئی کے مطابق جمعہ کو آرمی ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ 23 مارچ سے دفاتر میں حاضری کو کم از کم کیا جائے گا، صرف وہی آفیسر اور جوان دفاتر میں موجود ہوں گے جو کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی ریلیف کے کام کر رہے ہیں۔آرمی کی نئی ایڈوائزری کے مطابق 15 اپریل تک فوج کے تمام تقررو تبادلوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے، جو فوجی پہلے سے چھٹی پر موجود ہیں ان کی چھٹیوں میں 15 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔دوسری جانب انڈین ایئر فورس کے سلیکشن بورڈ کی جانب سے آفیسرز کی سلیکشن کیلئے 23 مارچ کو پلان کیے گئے تمام انٹرویوز غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیے گئے ہیں، آفیسرز کی سلیکشن کے انٹرویوز کی نئی تاریخ حالات کا جائزہ لیتے ہوئے دی جائے گی۔انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 236 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 22 مارچ کو ’ جنتا کرفیو‘ نافذ کرنے کا بھی اعلان کرچکے ہیں، انہوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ کرفیو کے روز صبح 7 سے رات 9 بجے تک گھروں سے باہر نہ نکلیں اور بزرگ شہری بالکل ہی گھر سے باہر نہ آئیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں