کورونا وائرس کی عالمی وباء،سعودی حکام کا تما م قسم کے ذرائع آمد ورفت بند کرنے کا فیصلہ

ریاض (پی این آئی) سعودی عرب میں ہفتے کے روز سے ذرائع آمد و رفت بند کر دیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکام نے ہفتے کے روز سے ملک کے اندر تمام قسم کے عوامی آمد و رفت کے ذرائع بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی جانب سے ذرائع

آمد و رفت پر پابندی کا اطلاق ہفتے کے دن سے ہوگا جس کا دورانیہ 14 روز بتایا گیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وباء کی روک تھام کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے سلسلے میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ سعودی وزارت داخلہ نے ملک میں تمام قسم کی پروازیں، بسیں، ٹیکسی سروس اور ٹرینیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس سے قبل خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت میں جاری کورونا وائرس کے وباء کے حوالے سے سعودی عوام سے خطاب کیا۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے کا کہنا تھا کہ سعودی عوام نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کی جنگ میں طاقت کا مظاہرہ کیا ہے، حکومت اس وبائی مرض سے لڑنے کے لئے تمام احتیاطی اقدامات اٹھائے گی۔ علاوہ ازیں سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور نے بھی اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب میں نماز جمعہ نہیں ہو گی بلکہ ظہر کی اذان دی جائے گی اور تمام لوگ اپنے گھروں میں نمازِ ظہر ادا کریں گے۔وزارت اسلامی امور نے بتایا کہ جمعہ کو مساجد میں نماز جمعہ کی طرح دو اذانوں کے بجائے صرف ظہر کی اذان دی جائے گی تاہم فیصلے سے حرمین شریفین کو استثنیٰ ہے جہاں جمعے کی نماز ادا کرنے کی اجازت ہو گی۔ اس حوالے سے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کل ظہر کی نماز گھروں میں انفرادی طور پر ادا کریں۔ یاد رہے کہ سعودی عرب میں میں کورونا وائرس کے 67 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 238 ہو گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close