کرونا وائرس سے بچنے کیلئے بعض ایرانیوں نے شراب نوشی شروع کر دی، زہریلی شراب پینے سے کتنی ہلاکتیں ہو گئیں؟ ایرانی خبر ایجنسی کادعویٰ

تہران (پی این آئی) ایران میں کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے زہریلی شراب پینے سے جمعرات کے روز 65 مزید ہلاکتیں ہوگئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 2 ہفتوں کے دوران 180 ہوگئی ہے۔ایران میں کرونا وائرس پھیلا تو یہ افواہ اڑ گئی کہ شراب پینے سے کووِڈ 19 سے محفوظ رہا جاسکتا ہے، یہ افواہ ملتے

ہی لوگوں نے زیادہ مقدار میں شراب نوشی شروع کردی ۔ ایران کی نیم سرکاری خبر ایجنس کے مطابق 6 مارچ کو زہریلی شراب پینے کی وجہ سے 427 لوگ متاثر ہوئے تھے۔ ان میں سے 180 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 14 لوگ تشویشناک حالت میں آئی سی یو میں پڑے ہیں۔خیال رہے کہ ایران میں الکوحل کا استعمال ممنوع ہے، ایرانی قانون کے مطابق جو شخص شراب پیتا ہے ، بناتا ہے یا بیچتا ہے اس کو قید اور کوڑوں کی سزا دی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ ڈبلیو ایچ او، حکومتوں اور ڈاکٹرز کی جانب سے عوام سے بار بار تلقین کی جاتی ہے کہ واٹس ایپ گروپوں میں آنے والی خود ساختہ حفاظتی تدابیر اور کرونا وائرس کے علاج پر توجہ نہ دیں بلکہ صرف اور صرف آفیشل اطلاعات پر عملدرآمد کریں۔ پاکستان میں بھی کرونا وائرس کے علاج کے متعدد طریقے سامنے آتے رہتے ہیں، پاکستانیوں کو چاہیے کہ وہ ایسی کسی بات پر کان نہ دھریں اور صرف آفیشل اطلاعات پر ہی یقین کریں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں