دنیا کی امیر ترین شہزادی کو کرپشن کے جرم میں عبرتناک سزا سنا دی گئی

تاشقند(پی این آئی) دنیا کی امیر ترین شہزادی کو کرپشن کے جرم میں 13سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ ازبکستان کی شہزادی گلنار کریمووا ہیں جن پر 1ارب 70کروڑ پاؤنڈ (تقریباً3کھرب14ارب 48کروڑ روپے)کرپشن کا الزام تھا جس پر ان کے خلاف مقدمہ چلایا گیا اور اب عدالت

کی طرف سے انہیں 13سال قید سنا دی گئی ہے۔ایک وقت تھا کہ ازبکستان کے سابق بادشاہ اسلام کریموف کی 46سالہ صاحبزادی شہزادی گلنار دنیا کی امیر ترین خواتین میں سے ایک تھیں، اس وقت وہ سوویت ممالک کی امیر ترین خاتون تھیں۔ ان کے خلاف اس مقدمے کے لیے تاشقند میں ایک خفیہ عدالت قائم کی گئی تھی۔ شہزادی گلنار برطانوی ملکہ الزبتھ کے کزن شہزادہ مائیکل کی دوست بھی ہیں۔شہزادی گلنار نے ہارورڈ سے ایم بی اے کر رکھا ہے اور و ہ کئی طرح کے کاروبار کرتی ہیں۔ وہ مارشل آرٹس میں بلیک بیلٹ ہیں اور انہیں 4زبانوں پر عبور حاصل ہے۔ وہ جیولری ڈیزائنرہیں، بہترین شاعر اور پرفارمر ہیں اور کئی سپرہٹ پاپ گیت گا چکی ہیں۔ان پر الزام تھا کہ انہوں نے دھوکے سے ساڑھے 45کروڑ پاؤنڈ کی جائیدادوں پر قبضے کیے اور 66کروڑ 40لاکھ پاؤنڈ کی رقم کک بیکس میں حاصل کی جو ان کے آف شور اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی۔ازبکستان میں تعینات رہنے والے سابق برطانوی سفیر کریگ مور نے گلنار کے متعلق بات کرتے ہوئے انہیں ’خوبصورت مگر جیمز بانڈ کی خاتون ولن جتنی خطرناک عورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کی حکومت کے دوران ازبکستان درحقیقت ’کرپٹستان‘ (کرپشن کے لحاظ سے)تھا۔ وہ پیرس ہلٹن سے زیادہ امیر، کہیں زیادہ چالاک اور خوبصورت ہے۔“ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں