ہزاروں جانیں نگلنے کے بعد آخرکار کورونا وائرس قابو کر لیا گیا، موذی مرض کو شکست دیدی گئی

بیجنگ(پی این آئی) چین نے ووہان میں کورونا وائرس کی وباءپھوٹنے کے بعد جس قدر سخت اقدامات کیے ان پر ابتداءمیں تو عالمی سطح پر تنقید کی گئی لیکن انہی اقدامات کے طفیل چین نے حیران کن طریقے سے اس موذی وباءکو شکست دی اور دنیا کے لیے ایک مثال قائم کر دی۔ چین کی کورونا وائرس کے خلاف شاندار

کامیابی ہی کا نتیجہ ہے کہ چینی صوبے ہیوبی اور اس کے شہر ووہان میں وائرس کے نئے کیس سامنے آنے کی شرح صفر ہو گئی ہے۔ ووہان اور پھر صوبہ ہیوبی اس وباءکا گڑھ تھا کہ وباءوہیں سے اٹھی تھی لیکن گزشتہ روز اس صوبے میں کورونا وائرس کا ایک بھی نیا مریض سامنے نہیں آیا۔رپورٹ کے مطابق ہیوبی میں اب بھی کورونا وائرس کے گزشتہ مریض ہسپتالوں میں موجود ہیں اور اگرچہ گزشتہ روز کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا تاہم صوبے میں پہلے سے موجود مریضوں میں سے 8لوگ کل موت کے منہ میں چلے گئے، مگر نئے کیسز کے حوالے سے پورے چین میں صورتحال قابو میں آ چکی ہے۔ چینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز چین بھر میں وائرس کے 34نئے کیس سامنے آئے اور یہ سب کے سب لوگ بیرون ملک سے آئے تھے۔ ان میں ایک بھی ایسا نہیں تھا جسے وائرس چین میں رہتے ہوئے لاحق ہوا ہو۔ ان نئے کیسز کے ساتھ چین میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 80ہزار 928ہو گئی ہے جبکہ اس وباءسے اب تک 3ہزار 245اموات ہو چکی ہیں۔ چین نے ووہان میں کورونا وائرس کی وباءپھوٹنے کے بعد جس قدر سخت اقدامات کیے ان پر ابتداءمیں تو عالمی سطح پر تنقید کی گئی لیکن انہی اقدامات کے طفیل چین نے حیران کن طریقے سے اس موذی وباءکو شکست دی اور دنیا کے لیے ایک مثال قائم کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close