مکافاتِ عمل ، مقبوضہ کشمیر میں کرفیولگانے والے ظالم بھارتی وزیراعظم کو اپنے ہی ملک میںکرفیو لگانا پڑ گیا۔۔بھارتی عوام کو گھروں تک محدود کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی (پی این آئی) مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگانے والے بھارت میں کرفیو لگ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز ملک بھر میں کرفیو لگانے کا اعلان کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 22مارچ کو اتوار کے روز صبح 7 سے شام 9بجے تک کرفیو لگایا جائے گا۔ پورے

بھارت میں کرفیو نافذ ہوگا۔ بھارتی حکومت نے حکم جاری کیا ہے کہ کرفیو کے دوران کوئی شخص گھر سے نہ نکلے حتیٰ کہ بزرگ شہریوں کو بھی گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 4ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ اس حوالے سے دنیا بھر کے لوگوں کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو گھروں میں بند کرنے والا بھارت اب خود اپنے ملک میں کرفیو لگانے پر مجبور ہوگیا ہے۔دوسری جانب پاکستان نے بھارتی حکومت سے مقبوضہ جموں و کشمیر سے کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے پر وادی میں رکاوٹیں اور پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران وزارت خارجہ کی ترجمان ڈاکٹر عائشہ فاروقی نے کہاکہ پابندیوں کو ختم کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ کیسز کی تعداد معلوم ہوسکے اور انہیں ضروری اجناس، دواؤں کی فراہمی جاری رہ سکے.ترجمان نے جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیری عوام پر غیر انسانی سلوک کی مذمت کی انہوں نے بھارتی حکومت کی جموں و کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دینے کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرار دادوں کے منافی ہے. کورونا وائرس سے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے دفتر خارجہ نے 18 مارچ سے 3 اپریل تک کے لیے واک ان قونصلر سروسز سوائے پاور آف اٹرنی کی تصدیق کے، معطل کردیں جبکہ اس عرصے کے دوران دستاویزات کی تصدیق کوریئر کمپنیوں کے ذریعے جاری رہیں گی۔ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگانے والے بھارت میں کرفیو لگ گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close