کورونا وائرس کا خدشہ, وزارت مذہبی امور نےعازمین حج کے تربیتی پروگرام معطل کر دیئے

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤکی وجہ سے اجتماعات پر پابندی ہے اس لیے عازمین حج کے تربیتی پروگرام عارضی طورپر معطل کردیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے مسلسل رابطے میں ہیں، عازمین حج کو مناسک

کی آگاہی سوشل میڈیا کے ذریعے جاری ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب میں بھی حرمین شریفین (مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ) کے علاوہ تمام مساجد میں جمعہ اور پنجگانہ نمازوں پر پابندی عائد ہے۔پاکستان میں وفاقی وزیر نور الحق قادری نے امام مساجد سے فرض نمازیں مختصر کرنے کی درخواست کی ہے جب کہ پاکستان علماء کونسل نے جمعے کے خطبے سے اردو بیان ختم کرنے اور مختصر عربی خطبہ پڑھنے کا فتویٰ بھی جاری کیا ہے۔علاوہ ازیں سعودی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے باعث حرم شریف میں مطاف کے حصے میں طواف کا سلسلہ بھی عارضی طور پر روکا گیا تھا جسے دوبارہ کھول دیا گیا ہے لیکن خانہ کعبہ کا دور سے طواف کرنے کی اجازت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں