لندن (خادم حسین شاہین) برطانیہ کے مؤقر اخبار ،،گارڈین ،، برطانیہ اور دیگر یورپی ملکوںکی طرف سے کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے میں تاخیر کی حکمت عملی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ اخبار کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت نے فیصلہ کرنے میں تساہل سے کام لیا اور اب کورونا ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔
گارڈین نے اپنے ادارتی صفحات میں لکھا ہے، “”،،جب چین نے اوہان اور اس کے گردو نواح میں موجود زیادہ تر علاقہ مکین کو لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کیا تھا تو دنیا بھر میں اس خبر پر بڑی حیرت کا اظہار کیا گیا تھا۔اور دنیا بھر کے ایکسپرٹس نے اسے ایک خطرناک فیصلی قرار دیا تھا کہ اس طرح کرونا وائرس کو کنٹرول نہیں کیا جا سکے گا۔الٹا مزید جانوں کا نقصان ہو گا۔تقریباً دو ما بعد چین میں کرونا وائرس کے مریضوں کی روزانہ تعداد کم ہوتے ہوتے سنگل عدد رہ گئی ہے۔ووہان اب اپنی تنہائی یا خصوصی حالت سے باہر آنا شروع ہو گیا ہے۔اور یہ ماڈل اب دنیا بھر کے لئے ایک مثال بن چکا ۔چین سے لے کر اٹلی تک سب ہی ممالک اس طریقہ کار کو اپنا رہے ہیں ۔اب برطانیہ کی حکومت بھی لندن میں لاک ڈاؤن کے متعلق سوچ رہی ہے کیونکہ لندن میں کرونا وائرس بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے اثرات برطانیہ کے دوسرے شہروں تک منتقل ہو رہے ہیں۔لندن میں کل تک 953 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں،،۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں