کورونا وائرس، برطانیہ میں تعلیمی ادارے بند، فوج کو تیار رہنے کا حکم

لندن (خادم حسین شاہین) برطانوی وزیراعظم مسٹر بورس جانسن نے برطانوی عوام کو کرونا وائرس کی وبا سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اور اپ ڈیٹ جاری کی ہیں۔ جس کے مطابق تمام سکولز، کالجز اور نرسریز جمعہ کے روز سے تا حکم ثانی بند رہیں گے ۔بچوں کے سالانہ امتحانات مئی اور جون میں نہیں ہوں گے۔ماں

باپ اپنے بچوں کی نگرانی خود کریں ۔بچوں کو اپنے بزرگوں کے حوالے نہ کریں ، مثلاً دادی، دادا یا نانی، نانا کے حوالے نہ کریں ۔روزنامہ دی گارڈ ین کے مطابق اسکاٹ لینڈ اور ویلز میں پہلے ہی یہ اعلان کیا جا چکا ہے کہ اس جمعہ سے تمام سکولز اور کالجز تا حکم ثانی بند رہیں گے ۔یہ خبریں بھی آرہی ہیں کہ شائد اپریل کے مڈل تک یا پھر ستمبر تک بند رہیں گے۔جیسا کہ یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا چکا ہے کہ اس سال مئی یا جون میں امتحانات نہیں ہو سکیں گے۔ایک خبر کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اورعوام کی مدد کے لئے دس ہزار کے قریب آرمڈ فورسز کو تیار رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ایجوکیشن سیکریٹری مسٹر گیون ولیم سن نے اعلان کیا ہے کہ اس سال مئی اور جون میں جی سی ایس سی اور اے لیول کے امتحانات نہیں ہوں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close