لندن کو مکمل طور پرلاک ڈاون کر نے کا فیصلہ

لندن (پی این آئی) برطانوی دارالحکومت کو لاک ڈاون کرنے کی تیاریاں شروع، برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت ایمرجنسی کرونا وائرس بل تیار کر رہی ہے جس کے بعد لندن کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں کرونا وائرس ہر گزرتے دن کیساتھ بے قابو ہو رہا ہے۔ بدھ کے

روز برطانیہ میں کرونا وائرس کے باعث مزید 32 افراد ہلاک ہوگئے، جس کے بعد ہلاکتوں کی کل تعداد 104 ہوگئی ہے۔جبکہ برطانیہ میں اب تک کرونا وائرس کے کل 26 سو سے زائد کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ اس تمام صورتحال میں برطانوی وزیراعظم نے گزشتہ روز 330 ارب پاونڈ کے خصوصی پیکج کا اعلان کیا تھا۔ جبکہ اب لندن کے میئر صادق خان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مسلسل بگڑتی صورتحال کے باعث لندن کو جلد لاک ڈاون کر دیے جانے کا امکان ہے۔اس حوالے سے برطانوی حکومت ایمرجنسی بل تیار کر رہی ہے، جس کے تحت لندن کی بندش کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ لندن کا لاک ڈاون کب عمل میں آئے گا۔ دوسری جانب کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے بعد ہر طرف اس کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔ابھی تک دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔وائرس کے پھیلتے ہی عالمی سطح پر میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی جس کے بعد ہر ملک کی جانب سے اس سے بچنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ کچھ روز قبل عالمی ادارہ صحت نے بھی کرونا وائرس کو ایک عالمی وبا قرار دیتے ہوئے میڈیکل ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔ اب تک دنیا کے کئی ممالک بشمول سعودی عرب، اٹلی، کینیڈا اور دیگر مکمل لاک ڈاون کر چکے ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں