محمد بن سلمان کا بادشاہ بننا یقینی، ساری بغاوتیں کچل دی گئیں، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بھی متحرک ہو گئے ، چند دنوں میں بڑا اعلان متوقع

لاہور (پی این آئی ) معروف صحافی مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اپنے خلاف ہونے والی سازشوں کے خلاف سخت ایکشن میں ہیں،انہوں نے راستے میں بننے والی رکاوٹوں کو ہٹا دیا ہے۔سعودی عرب میں مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں،یہ گرفتاریاں محمد بن سلمان کے اس آپریشن کا

حصہ ہیں جو انہوں نے حال ہی میں اپنے خلاف ہونے والی سازشوں سے نمٹنے کے لیے شروع کیا۔انہوں نے یہ گرفتاری سعودی عرب میں طاقت کے ستون پر گرفت مزید مضبوط کرنے کے لیے کی۔مبشر لقمان نے مزید کہا کہ سعودی شاہی خاندان میں اقتدار کی جنگ چھڑی ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی افواہیں سرگرم تھیں کہ شاہ سلمان وفات کے قریب ہیں،محمد بن سلمان کے اقتدار کا تختہ الٹنے والا ہے،اس کو محمد بن سلمان نے محسوس کر لیا اور فورا ایکشن لیا۔مغرب شہزاد محمد بن نائف کوسعودی عرب کے نئے بادشاہ کے طور پر تیار کر رہی تھی۔مبشر لقمان نے مزید کہا کہ 84 سالہ شاہ سلمان کی صحت ٹھیک نہیں ہے اور مزید بگڑتی جا رہی ہے۔اگر شاہ سلمان بیماڑی سے نہ لڑ سکے تو محمد بن سلمان کو بادشاہ بننے میں مشکلات ہوں گی۔ویسے بھی کہا جا رہا ہے کہ شاہ سلمان اب باتیں بھول جاتے ہیں۔محمد بن سلمان بین الاقوامی طور پر بھی طاقتور حکمران بن کر سامنے آئے ہیں۔وہ اپنی راہ میں حائل شعبوں کو ایک ایک کر کے کنٹرول حاصل کرتے گئے۔اب چونکہ شاہ سلمان شدید بیمار ہیں اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ اپنی زندگی میں ہی اقتدار محمد بن سلمان کے حوالے کر دیں۔اگر محمد بن سلمان شاہ سلمان کی زندگی میں بادشاہ نہ بن سکے تو سعودی عرب کا روایتی طریقہ اپنایا جائے گا۔اور محمد بن سلمان کو یہ خدشہ بھی ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن نہ جیتے تو بھی ان کی مشکلات میں اضافہ ہو گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں